ابھی تک دل دھڑکتاہے
ابھی تک سانس چلتی ہے
ابھی تک یہ مری آنکھیں
سہانے خواب بُنتی ہیں
مرے ہونٹوں کی جُنبش میں
تمہارانام رہتاہے
ابھی بارش کی بوندوں میں
تمہاراپیارباقی ہے
اُسے یہ بتادینا
ابھی اظہارباقی ہے
ابھی یادوں کے کانٹوں سے
مرادامن الجھتاہے
تمہاراپیارسینے میں
اب بھی دھڑکتاہے