Senator Irfan Siddiqui Profile
Senator Irfan Siddiqui

@IrfanUHSiddiqui

10,478
Followers
85
Following
6
Media
100
Statuses

Joined May 2021
Don't wanna be here? Send us removal request.
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
عزت مآب چیف جسٹس اطہر من اللہ صاحب! نصف شب کو عدالت لگاکر محترمہ شیریں مزاری کی داد رسی اور جوڈیشل انکوائری کا حکم بہت اچھا لگا۰کیا ممکن ہے کہ محترمہ مزاری کے دور میں آدھی رات کو میری گرفتاری، ہتھکڑی لگانے اور اڈیالہ جیل کی قصوری چکی میں ڈالنے کی بھی جوڈیشل انکوائری کرا لی جائے؟
368
3K
9K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
استعفے تو دے دئیے لیکن۰۰ وزرا کالونی نہیں چھوڑنی، پارلیمانی لاجز خالی نہیں کرنیں، سٹاف واپس نہیں کرنا،گاڑیاں واپس نہیں دینیں ، پٹرول سرکار کا ڈلوانا ہے،تنخواہیں وصول کرنی ہیں، مراعات لینی ہیں، ، سفری واؤچر استعمال کرنے ہیں۰ یہ ہے پی۰ٹی۰آئی کی ریاست مدینہ!
1K
3K
8K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
محترم خان صاحب! کیا بتا سکیں گے کہ آپ کے دور میں مجھے آدھی رات کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا؟ کس نے میری بیوی اور بیٹی کو زخمی کیا؟ کس نے ہتھکڑی لگائ؟ کیسے چودہ روز کا ریمانڈ دے کر قصوری چکی میں ڈالاگیا؟آپ کے علاوہ کسی اور نے کیا ہے تو کیا اس کا محاسبہ ہوا؟ کیا کوئی تحقیق ہوئی؟
365
2K
6K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
11 months
اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے والی سینیٹ انسانی حقوق قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سیشن کورٹ سے موت کی سزا پانے والے قیدی کی اپیل کو سپریم کورٹ پہنچنے میں دس سال لگ جاتے ہیں۰ کتنے خوش بخت ہیں وہ جو رات کو درخواست دیتے ہیں اور صبح سات رکنی بنچ سماعت شروع کر دیتا ہے۰
388
2K
4K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
"امریکہ نے جنرل باجوہ کےکہنے پر میری حکومت ختم کرائی۰ اور میں نے جنرل باجوہ ہی کے کہنے پر اپنی دو صوبائی حکومتیں ختم کردیں۔ وہ سازش تھی اور یہ حکمت عملی!!!!"
138
1K
4K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
3 months
نتائج کی تاخیر پر مسلم لیگ ن کو بھی شدید تحفظات ہیں لیکن دس بارہ فی صد نتیجوں کی بنیاد پرکسی کی جیت کسی کی ہار کا حتمی تاثر بنادیناشاید ہی ذمہ دارانہ طرزعمل ہو۰ کوئی نہیں بتا رہا کہ قومی اسمبلی میں ساٹھ خواتین اور دس اقلیتی مخصوص نشستوں کا سب سے بڑا حصہ مسلم لیگ ن کو ملے گا جو…
703
1K
4K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
" میں نے قومی اسمبلی سے استعفے دئیے، الیکشن نہ ہوئے۰ میں نے پنجاب اسمبلی تڑوائی، الیکشن نہ ہوئے۰میں نے خیبر پختون خوا اسمبلی تڑوائی، الیکشن نہ ہوئے۰اب تم میرے شوق کی خاطر قومی اسمبلی توڑو،سندھ اسمبلی توڑو،بلوچستان اسمبلی توڑو۰جلدی کرو ورنہ۰۰۰۰"
419
1K
4K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
9 months
ریویو ایکٹ کا محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کے لئے صرف اس لئے 53دن انتظار کیا گیاکہ قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے۰عدالتی فیصلے " واردات " بن جائیں تو پاکستان کی عدلیہ کا عالمی انڈیکس میں 130ویں نمبر پہ آنا حیرت کی بات نہیں۔
407
1K
3K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
محترم عمران خان صاحب! کیا عجیب اتفاق ہے۰ آپ کے دور میں میری ہتھکڑی نہ اتارنے اور ہر دلیل رد کر کے چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دینے کا حکم بھی ایک خاتون نے دیا تھا۰ان کا کوئی تعلق عدلیہ سے نہ تھا، اسلام آباد کی اسسٹنٹ کمشنر تھیں۔ کیا آپ نے کوئی ایکشن لیا؟ کسی کا محاسبہ کیا؟
123
879
3K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
9 months
صدر علوی کھل کر بات کریں۔اگر بلوں سے اختلاف تھا تو انہوں نے کیوں اپنے اعتراضات درج نہ کئے؟ہاں یانہ کے بغیر بل واپس بھیجنے کا کیا مقصد تھا؟ میڈیا پہ خبریں آنے کے باوجود وہ دو دن کیوں چپ رہے؟بولے بھی تو معاملہ اور الجھا دیا۔اگر ان کا سٹاف بھی ان کے بس میں نہیں تو مستعفی ہو کر گھر…
718
768
3K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 months
عمران خان کا صدر سے سزائیں معاف نہ کرنے کا بہادرانہ مطالبہ بے معنی ہے۰ آئین کے آرٹیکل (1) 48 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس کے بغیر صدر ایسا نہیں کر سکتے۔ ان کے بس میں ہوتاتو ہر عدالتی فیصلے کے اگلے دن ایوان صدر سے سزا ختم کرنے کا اعلان جاری ہوجاتا۰ خان صاحب وزیر اعظم سے رجوع کریں۰
510
1K
3K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
آٹھ سال سے فارن فنڈنگ کا تالا نہیں کھل رہا۰ توشہ خانہ کا بھانڈہ پھوٹا تو کہا” میرے تحفے میری مرضی؛ کیا ریاست مدینہ کے امیر المومنین نے کہا تھا”میرا کرتا میری مرضی؛گذشتہ پارلیمانی سال سینٹ میں 1579 سوالوں میں سے صرف 409 کے جواب ملے۰ 1170مسترد ۰اس لئے کہ ہر جرم پردہ پوشی مانگتا ہے
34
837
3K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
6 months
اسد قیصر صاحب! نواز شریف کبھی آر ٹی ایس کا گلا دبوچ کراور ججوں جرنیلوں کی سہولت کاری سے اقتدار میں نہیں آیا۰وہ اب بھی انشااللہ عوامی حمایت ہی سے آئے گا۰ آپ دعووں سے قبل دفاعی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں پر حملوں اور فوج میں بغاوت کی کوششوں کا قرض تو چکا لیجئے۰ پھر دیکھی جائے گی۔
923
707
3K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
پشاور جاتے ہوے دو رویہ موٹر وے کے درمیان کشادہ گرین بیلٹ۰ قدآور گھنی سر سبز جھاڑیوں پر کہیں کہیں عنابی اور گلابی رنگ کے پھول۔۔اور سینکڑوں جلی ہوئی ،شاداب درختوں جیسی جواں مرگ جھاڑیاں، عمران خان کے سیاہ بخت مارچ کا نوحہ پڑھ رہی ہیں۔
319
936
2K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
قومی سلامتی کمیٹی میں بیٹھی اعلی ترین عسکری اور سیاسی قیادت کے اس دو ٹوک اور غیر مبہم اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پاکستان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۰ میں ایک برانڈ ہوں اور برانڈکسی کی نہیں سنتاچاہے ساری دنیا چیختی رہے۰یوں بھی نامہ اعمال خالی ہے۰ خط بھی نہ لہراؤں تو کیا کروں؟
39
421
2K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
3 months
خودکشی کا ارادہ ترک کر کے، بن ٹھن کر، میز پر گلدستے سجا کر پریس ٹاک کرنے والے کمشنر کے "انکشافات" کے بعد دو ہی راستے ہیں ۔ شفاف تحقیقات کے بعدالزامات درست نکلیں تو انہیں انتخابی دھاندلی اور غلط نکلیں تو پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا کرنے کے جرم میں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
153
786
2K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
6 months
اس صدی میں پاکستان میں چار انتخابات ہوئے۰نواز شریف کو تین انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا گیا۰2002(نااہل/جلاوطن) 2008(نااہل)2018(نااہل)۰ صرف 2013 کا انتخاب لڑا۰ وزیراعظم بنا اور پھر نااہل۰ کچھ یاد ہے”لیول پلے انگ فیلڈ"( Level playing Field) کا واویلا کرنے والوں کو؟
149
870
2K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
عمران خان صاحب! جب اسلام آباد کی ایک اسسٹنٹ کمشنر نے ایگزیکٹو میجسٹریٹ کے طور پر مجھے ہتھکڑی سمیت چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجا تو آپ ایک لفظ نہ بولے۔ اب ایک ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے کی دلیل یہ دے رہے ہیں کہ میں اسے ایگزیکٹو میجسٹریٹ سمجھا تھا۰ کیا منطق ہے جناب کی۰ ماشا اللہ
90
535
2K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
8 months
کیا کوئ ایسی نظیر پیش کی جا سکتی ہے کہ اپیل ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہو اور سپریم کورٹ کا ایک بنچ روز عدالت لگا کر اس انتظار میں بیٹھ جائےکہ کب ہائیکورٹ فیصلہ سنائے اور کب وہ اس فیصلے پر اپنا فیصلہ جاری کرے؟یہ اس سپریم کورٹ کی بے چینی ہے جس کی پاس چون ہزار کیس زیر التوا پڑے ہیں۰
160
708
2K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
"۲۰۱۱ کے لندن فسادات کے اگلے دن حکومت نے اعلان کیا۰عدالتیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۰نہ کوئی جے آئی ٹی نہ کمیشن۰سرسری سماعت سے سزا پانے والوں میں گیارہ سالہ بچی بھی تھی،بارہ سالہ لڑکا بھی اور دو جانگھیے چرانے والی خاتون بھی۔ بارہ دن گذر گئے۰ ہم ابھی تک تقریروں سے کھیل رہے ہیں"
97
779
2K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
9 months
گتھی سلجھنے لگی ہے۰صدر علوی جانتے تھے کہ دس دن گذرتے ہی یہ بل قانون بن جائیں گے۰ اعتراض لگا کر واپس بھیجنے کے بجائے وہ دس دن چپ بیٹھے رہے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۰ یعنی بل ان کے دستخطوں بغیر ہی قانون بن جائیں۰ وہ کامیاب رہے مگر بے نقاب بھی ہو گئے۔
287
463
2K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 months
صدر عارف علوی کا دور پہلے ہی افسوسناک غیر جمہوری وارداتوں سے بھراپڑا ہے۰سپریم کورٹ اُن کی آئین شکنی پر مہر لگا چکی ہے۰ قومی اسمبلی کا اجلاس تو ہو ہی جانا ہے لیکن صدر علوی گھر جاتے جاتے اپنی پوشاک پر سیاہ داغوں سے پاک تھوڑی سی جگہ تو باقی رہنے دیں۔
286
501
2K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
آئین ۱۹۷۷ سے ۱۹۸۸ تک گیارہ سال دستک دیتا رہا۔ کسی نے نہ سنی ۔آئین ۱۹۹۹سے ۲۰۰۸ تک نو برس دستک دیتا رہا۔ کسی نے نہ سنی۔اسے دھکے دے کر عدل گاہوں سے نکال دیا گیا۔ تب آئین کی دستک سننے کے بجائے آئین شکن کے ہاتھوں کو بوسہ دے کر اس کی بیعت کرلی گئی۔آج یہ دستک اتنی متبرک کیسے ہوگئی؟
95
604
2K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
قائداعظم سے نواز شریف تک،فوج کی سیاست میں مداخلت پر تنقید کرنے والوں کی کمی نہیں۔حمودالرحمان کمیشن رپورٹ بھری پڑی ہے۔عمران خان اس کے برعکس فوج کو غیر آئینی سیاسی کردار ادا کرنے، حلف توڑنے اور بغاوت پر اکسا رہے ہیں اور دیدہ دلیری سے اس جرم کے حق میں دلیلیں بھی تراش رہے ہیں۔
30
397
1K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
10 months
پریس کانفرنس آ گئی۰فوج نے سینئر افسران اور ان کے قریبی عزیزوں کے خلاف کارروائی کر کے دوٹوک پیغام دے دیا۰ اب نہ کوئی بیانیہ چلے گا نہ عدالتی ناٹک۰ بڑے منصوبہ سازوں، شرپسندوں اور سہولت کاروں کے دن گنے جا چکے۰
46
355
1K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
دنیا بھر کے مسلمان محبتوں،آنسوؤں اور دعاؤں کی سوغات لئے مدینہ منورہ کا رخ کرتے ہیں۰ یہ کون سیاہ بخت ہیں جو ہزاروں میل کا سفر کر کے صرف اس لئے شہر نبی پہنچے کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دربار نبی میں کھڑے ہو کر مخالفین کو گالیاں دیں جہاں اونچی آواز میں بات بھی گناہ ہے۰
49
290
1K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
4 months
پارٹی قیادت سےمشاورت کے بعد مسلم لیگ(ن) کے انتخابی منشور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو انشااللہ 27 جنوری کو لاہور میں منعقدہ تقریب میں پیش کر دیا جائے گا۰ماہرین کی 36 کمیٹیوں کی تجاویز اور اقدامات پر مشتمل جامع منشور کسی بھی جماعت کی طرف سے عوام سے کیا گیا پہلا باضابطہ عہدنامہ ہوگا
62
358
1K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
8 months
محترم جسٹس بابر ستار صاحب! ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کاکسی کو زیر حراست رکھنے کا اختیار سلب کرنے کے اقدام کے ساتھ ہی کیا آپ وزارت پارلیمانی اُمور سے پوچھ سکتے ہیں کہ اسلام آباد انتظامیہ کے عدالتی اختیارات ختم کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا منظور کردہ عرفان صدیقی بل پندرہ ماہ سے کہاں پڑا ہے؟
47
363
1K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
10 months
صرف پنجاب کی جیلوں میں 52289 مردوں،944 خواتین ، ( 133 معصوم بچوں کے ہمراہ)703 نوعمر لڑکوں سمیت 53936 قیدیوں کی بڑی تعداد فیصلوں کی منتظر پڑی ہے۰ صرف سپریم کورٹ میں 52450 مقدمات زیر التوا ہیں اور عدالتیں تنخواہوں میں 20 فی صد اضافے کی خبر کے ساتھ ہی تین ماہ کی رخصت پر چلی گئی ہیں۰
80
502
1K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
کوئی ہے انہیں بتانے والا کہ 2013 میں حکومت بننے کے بعد مسلم لیگ ن ،پاکسانُ کو فاٹف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں لائی جو 2018 میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری دن تک وائٹ میں ہی رہا۰ شوکت ترین مارچ میں سینیٹ کے اندر تحریری جواب دے چکے ہیں مگر جھوٹ کا کیا علاج۰۰۰۰۰
34
386
1K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
8 months
شہباز شریف کابینہ میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا اور مشیروں کی تعداد13 جبکہ پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے وفاقی وزرا اور مشیروں کی تعداد 21 تھی۰کیا ان 21 کی ہاں کے بغیر تنہا مسلم لیگ ن کوئی بھی فیصلہ کر سکتی تھی؟ مراعات سہولیات اور عالمی دوروں کے دوران تو کہیں سے کوئی آواز نہیں اٹھی
120
367
1K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 months
9مئی کو دس ماہ ہونے کو آئے۰بیشتر کردار اور منصوبہ سازسیاست کی آڑ میں زیادہ دیدہ دلیری کے ساتھ نئے مورچے سنبھال چکے ہیں۔ وزیر اعظم کے عزم اور کور کمانڈرز کے اعلان کے بعد توقع کی جا سکتی ہے کہ مزید تاخیر کے بغیر قانون و انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
141
419
1K
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
3 months
مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کل ۲۷ جنوری کو پارٹی کے انتخابی منشور کا اعلان کر رہے ہیں۰ یہ کھوکھلے نعروں کے بجائے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے عوام سے کیا گیا مکمل عہد نامہ بھی ہے اور عوامی ترقی وخوشحالی کا قابل عمل ایجنڈا بھی۔
60
278
963
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
ہوا کے ایک ہی جھونکے سے سوکھے پتوں کی طرح گرنے،اور سیاست سے تائب ہونے والوں کے اس موسم میں سلام قوم کے ان جری بیٹوں اور بیٹیوں پر جنہوں نے ہر ظلم سہہ لیا، برسوں کی قید کاٹ لی لیکن اصولی سیاست پر آنچ نہ آنے دی۰ یہ ہیں قومی سیاست کا سرمایہ، وہ نہیں جو امتحان پڑتے ہی خس وخاک ہو گئے۰
71
235
850
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
"آئین آرٹیکل 184 کے تحت کارروائی کا اختیار سپریم کورٹ کو دیتاہے۰چھ ججوں نے(آئینی تقاضے کے بر عکس)یہ عدالتی اختیار فرد واحد ، چیف چسٹس کو سونپ دیا۰ پارلیمنٹ نے قانون سازی کے ذریعے فرد واحد کا یہ اختیار تین رکنی کمیٹی کودے دیا ۰کیا۰چیف جسٹس کو اذاتی مفاد سے متعلق کیس سننا چاہئیے؟"
50
229
836
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
10 months
27 جون کوفرانس میں پولیس کے ہاتھوں جوان کی ہلاکت کے بعد ہنگاموں میں ملوث 3600 افراد گرفتار ہوئے۰ فوری سماعت کی عدالتیں ہفتہ وار چھٹیاں ختم کر کے اوور ٹائم لگانے لگیں۔ سماعت ایک ہی دن میں تمام ہو جاتی ہے۔ کڑی سزائیں سنائی جا رہی ہیں۰ اس ہنگامہ آرائی کو ابھی دو ہفتے بھی نہیں گذرے۰
92
311
794
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
6 months
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ "صدر نے تحریک عدم اعتماد کے بعد قومی اسمبلی تحلیل کر کے غیر آئینی اقدام کیا جو غداری کے زمرے میں آتا ہے" موا��ذہ تو نامکمل پارلیمنٹ کی وجہ سے ممکن نہیں لیکن صدر علوی کواتنے واضح عدالتی فیصلے کے بعد ریاستی وقار کی خاطر بلا تاخیر مستعفی ہو جانا چاہیئے۔
66
260
817
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
5 months
2017 سے شروع ہونے والے بے بنیاد جھوٹے مقدمات کا باب بند ہو گیا۰نوازشریف سرخرو ٹھہرا۰ 2017 سے شروع ہونے والے زوال،مہنگائی،غربت، بے روزگاری اور انتشار کا باب انشااللہ 8فروری کو بند ہو جائے گا جب عوام خود پر ٹوٹنے والے عذاب کا دو ٹوک فیصلہ اپنے ووٹ کے ذریعےسنائیں گے۔
70
209
802
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
3 months
صدر کو پارلیمنٹ کا حصہ نہ رکھنے کے بارے میں کوئی تجویز زیر غور نہیں۰ نگران حکومتوں کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ بھی نہیں ہوا۔مناسب ہوگا کہ منشور کے باضابطہ اعلان کے لئے 27 جنوری تک انتظار کر لیا جائے اور حساس معاملات پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔
24
202
797
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
ایک تھا بادشاہ۰وہ اپنی خدائی بچانے کے لئے بچوں کو پیدا ہوتے ہی قتل کر دیتا تھا۰ ایک تھی عدالت۰ وہ اپنی دھونس جمانے کے لئے قانون کو جنم لینے سے بھی پہلے پارلیمنٹ کے پیٹ میں ہی قتل کر دیتی تھی۰ عدل،زندہ باد
47
349
757
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
"بے شک آرمی ایکٹ سے گریز مناسب ہے۰ سوال یہ ہے کہ عدلیہ کی طرف سے فوری رہائی اور مستقبل کے جرائم کی بھی پیشگی ضمانتوں کے بعد فوجی تنصیبات اور دفاعی علامتوں کی تباہی اور بے حرمتی کرنے والوں کا محاسبہ کیسے کیا جائے؟ عدلیہ خود آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا ٹھوس جواز پیدا کر رہی ہے "
15
252
708
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
کیا معزول اور مفلوج گورنر پنجاب کی آرمی چیف سے مداخلت کی دہائی، آئین سے کھلی بغاوت نہیں ؟کیا پاگل پن کی حدوں کو چھوتے ان مسخروں کو اس خط کا کوئ ایسا دو ٹوک جواب ملے گا جو مسلسل آئین کو بازاری تماشا بنا دینے والوں کو لگام ڈال سکے؟
39
218
673
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
5 months
عزت مآب جسٹس قاضی فائز عیسی نے8فروری کے انتخابات کو پتھر پر لکیر قرار دیتے ہوئے میڈیا کو تنبہیہ کی تھی کہ انتخابات پر شکوک وشبہات نہ اٹھائے جائیں لیکن اچانک انتخابات میں تاخیر کے نام پر میڈیا سرکس لگا دیا گیا ہے۰ شاید یہ شور شرابا ابھی بارگاہ عدل تک نہیں پہنچا۔
34
179
678
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
8 months
ہمارےجج صاحبان کو آئین شکن آمروں کے اقدامات ہمیشہ بہت عزیز رہے ہیں۰ اسی لئے مشرف کا بنایا گیا نیب آرڈیننس ان کے نزدیک عوام کی منتخب پارلیمنٹ کے قوانین سے کہیں زیادہ مقدس ہے۰ بندیال صاحب کا آخری فیصلہ ان کے سیاست زدہ فیصلوں میں ایک اور اضافہ کر گیا۰ "گڈ ٹو سی یو(آف) بندیال صاحب"
35
140
499
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
پی۔ٹی۔آئی ایک بار پھراستعفوں کا پنڈورا باکس عدالت میں اٹھا لائی ہے۔ پانچ ماہ گذر گئے مگر123 ارکان قومی اسمبلی میں سے کسی ایک نے بھی فیڈرل لاجز کی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی ۔ان گیارہ نے بھی نہیں جن کے استعفے منظور ہو چکے اور دعوے ہیں ریاست مدینہ کے ۰ ماشااللّہ
15
149
487
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
Tweet media one
10
110
485
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
دستور سازوں کی محنت و ریاضت سے تیار کئے گئے آئین کو مسخ کر کے من پسند فیصلے کی خاطر مرضی کا آئین لکھنے کا نتیجہ یہی ہوتا ہے۰ روز نیا آئین لکھنا پڑتا ہے، روز نئی تشریح کرنا پڑتی ہے کیونکہ غلطی کبھی بانجھ نہیں رہتی، انڈے بچے دئیے چلی جاتی ہے اور انصاف کے ایوان تماشا بن جاتے ہیں۰
15
184
451
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
عوام کو اتنا تو پتہ چلنے دیں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج صاحبان کی تعداد تین نہیں سترہ ہے۰۰
13
149
459
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 months
الیکشن "دھاندلی" والوں پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرنے والے بانی پی ٹی آئی،پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے، 9 مئی کی شرمناک بغاوت کرنے اور وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کی مسلسل توہین کرنے والوں کے لئے بھی کوئ سزا تجویز کر دیں"
130
149
481
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
تحریری آئین اور قانون کے ہوتے ہوئے سب سے بڑی عدالت، سپریم کورٹ آف پاکستان کا ،یونین کونسل یا فیملی کورٹ کی مصالحتی کمیٹی اور گاؤں کی پنچایت کی سطح تک آ جانا اور اس پر جج صاحبان کا فخر بڑا المیہ ہے ۰ آئین و قانون کی پاسداری کے بجائے فریقین کی دلداری عہد حاضر کا نظریہ ضرورت ہے۰
7
140
427
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
9 months
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات سلب کر کے اسے بیورو کریسی کا ماتحت ادارہ بنا دینا، اعلیٰ تعلیم کے مقاصد اور مفادات کے سراسر خلاف ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چئیرمین کی حیثیت سے میراحکومت کو مشورہ ہے کہ مجوزہ ایچ ای سی بل واپس لے کریہ معاملہ آنے والی حکومت پر چھوڑ دیا جاے
44
127
412
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
4 months
لاہور میں منعقدہ تین گھنٹوں کے طویل اجلاس میں سینئر قیادت کو مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 36 اہم شعبوں میں سے 30 کی سفارشات کی حتمی منظوری دے دی گئی۔ باقی شعبوں کے لئے مشاورتی اجلاس پیر، 15 جنوری کو ہو گا۔
44
84
417
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
11 months
سپریم کورٹ میں سارے کیس نچلی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی شکل میں آتے ہیں۰ آرٹیکل 184/3 کے تحت سپریم کورٹ سزا دینے والی پہلی عدالت ہوتی ہے۰کسی اپیل پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی بجا، لیکن سزا دینے والی پہلی عدالت کے طور پر اپیل کا حق نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10A کی کھلی توہین ہے
5
104
370
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
9 months
خود ساختہ ترجمان خود صدر کے موقف کی نفی کر رہے ہیں۰ صدر واضح کر چکے کہ "۱: میں نے دونوں بلوں پر کوئی اعتراض نہیں لگایا ۲: دونوں بل مقررہ دس دنوں میں واپس نہیں گئے۰ ۳: اس غلطی سے بل قانون بن چکےہیں۰۴: اب لوگ اس قانون کے تحت سزا پائیں گے اور۵: میں ان متاثرین سے معافی مانگتا ہوں۔"
29
102
354
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
5 months
سیاسی اور معاشی ترقی کے لئے ۸ فروری کے انتخابات اور منتخب حکومتوں کا قیام ناگزیر ہے۰ نگران حکومتوں کا مزید طول ملک کو غیر یقینی حالات میں دھکیل دے گا۰انتخابات کے التوا کی افواہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے اور واضح ہدایات کے منافی ہیں۰ ایسی ہر کوشش لا تعداد نئے آئینی مسائل جنم دے گی۰
22
84
383
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
7 months
مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف نےآج اپنے دفتر میں صحافیوں اور مقامی کارکنوں سے الوداعی ملاقات کی۔ جذباتی مناظر کے بعد کارکنوں نے گرم جوش نعروں سے اپنے لیڈر کو الوداع کہا۔
22
74
349
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
بحرانوں سے نکالنے والی عدلیہ خود بحرانوں میں گھر چکی ہے۔ اسباب خارجی نہیں،داخلی ہیں۰ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ بلا تاخیر موثر کردار ادا کرے۔ عدل کے ایوانوں میں زلزلے بپا کرنے والی جانی پہچانی وجوہات دور کرنے کے لئے فوری قانون سازی ناگزیر ہو گئی ہے۔
16
116
344
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
4 months
الیکشن ملتوی کرنے کی نام نہاد قرارداد ،سینیٹ میں موجود کسی جماعت کی نمائندگی نہی�� کرتی۰ 100کے ایوان میں سات آٹھ سینیٹرز کی رائے کو ایوان بالا کی رائے قرار نہیں دیا جاسکتا۰ مسلم لیگ ن نہ تو اسے سینیٹ کی آواز سمجھتی ہے، نہ ہی انتخابات کا التوا ملکی مفاد میں خیال کرتی ہے۔
19
107
363
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
"پہلے آرٹیکل 63/1 کی غلط تشریح کی۰مرضی کا آئین لکھا۰پنجاب اسمبلی تحریک انصاف کی گود میں ڈالی۔وزیر اعلی اور ارکان کی مرضی کے خلاف عمران خان نے اسمبلی توڑ دی۰ آئین نویسی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست سنی نہیں جارہی جو فساد کی جڑ ہے۰ضد یہ کہ 90 دن میں الیکشن کراؤ جو کب کے گذر بھی چکے"
15
99
345
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
عمران خان سپریم کورٹ سے صرف اپنے مارچ کے سامنےرکاوٹیں کھڑی نہ کرنے، گرفتاریاں نہ کرنے، پولیس استعمال نہ کرنے اور ڈی چوک میں آنے کی ضمانت ہی نہیں ، یہ عدالتی فیصلہ بھی چاہتے ہیں کہ عوام ہر حال میں بیس لاکھ کی تعداد پوری کریں ورنہ پوری قوم توہین عدالت کی مرتکب ہو گی۰
36
84
343
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
محترم علوی صاحب! اگرجمہوریت کی کم نصیبی نے آپ کو اس منصب پر بٹھا ہی دیا ہے تو خدا را پست پارٹی سیاست کی ملامت سے اوپر اٹھ کر وفاق کی علامت بنیے۰ حکومت کی ہر سمری اور پارلیمنٹ کاہر قانون مسترد کرنے کے بجائے چھوڑیے صدارتی محل اور اپنے لیڈر کی بستر مرگ پر پڑی سیاست کا کچھ کیجئیے۰
13
85
304
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
آئین بنانے والے عظیم قانون سازوں کے وہم و گمان میں بھی نہ تھاکہ نصف صدی بعد صدر اور گورنر جیسے عہدوں پرایک ایسا گروہ قابض ہو جائے گاجو آئین،روایات اور اخلاقیات کی توہین میں کسی بھی حد تک گرسکتا ہے۰ اس فسادی ذہنیت کا راستہ روکنے کے لئے آئین میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں۰
9
62
304
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
7 months
منفی قیاس آرائیاں کرنے والے تھوڑا انتظار کر لیں۰ نواز شریف نے JIT اور عدالتوں میں سینکڑوں پیشیاں بھگتیں۔ ہمیشہ قانون کی پاسداری کی۔کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے ۰ وہ انشا اللہ اب بھی وطن واپس پہنچ کر تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔
13
62
255
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
۹۰ دن میں انتخابات کی شق غیر موثر ہوچکی۰ اب آئین کے آرٹیکل ۲۵۴ کے تحت جب بھی انتخابات ہوئے، وہ درست اور آئینی سمجھے جائیں گے۰ پی ٹی آئی محض نئی تاریخ نہیں مانگ رہی،یہ مطالبہ بھی کر رہی ہے کہ اسکی خاطر پی ڈی ایم تین اسمبلیاں قتل کردے کیونکہ دو اسمبلیاں توڑنے سے اسکا کام نہیں بنا۰
12
73
238
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
*ممکن ہے عمران خان تک عدالتی حکم نہ پہنچا ہو۔ * شاید درختوں کو آگ آنسو گیس کا اثر ختم کرنے کے لئے لگائی گئی ہو۔ *ہجوم چارجڈ اور لیڈر کے بغیر تھا۔ *ورکروں کا کوئی ایجنڈا نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ میں یہ دلائل عمران خان کے وکیل کے نہیں، خود عدالت عظمی کے ہیں۔
19
59
231
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
4 months
سینیٹ میں پیش کی جانے والی مختلف قراردادوں پر مسلم لیگ(ن) کا موقف دوٹوک اور واضح ہے۰ ایسی ہر قرارداد کی بھرپور مخالفت کی جائے گی جس کا مقصد کسی بھی بہانے انتخابات کو 8فروری سے آگے لے جانا ہو۰ عوامی مسائل کے حل اور سیاسی استحکام کے لئے بروقت انتخابات ضروری ہیں۰
6
43
233
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
4 months
مسلم لیگ(ن) کا منشور عوام کے مسائل کے حل اور ان کی امنگوں کی ترجمانی کا عہدنامہ ہو گا۰ آئیے اپنے کل کی بہتری کے لئے آپ خود بھی اس مشق میں شریک ہوں۔ کے ذریعے اپنی رائے دیجئے،مشورہ دیجئے کہ آپ کی حکومت کو آپ کے لئے کیا کرنا چائیے؟
33
66
226
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
تاریخ کا سب سے بڑا سچ یہ ہے کہ جھوٹ بے اولاد نہیں رہتا۰انڈے بچے دیتا چلا جاتا ہے۰ ایک جھوٹ چھپانے کے لئے مسلسل جھوٹ بولنا مجبوری بن جاتی ہے۰ تازہ خبر یہ ہے کہ توشہ خانہ فروشی سے کروڑوں کے منافع میں سے صرف تیس لاکھ بنی گالہ سڑک پر لگے۰ انتظار فرمائیے! ایک اور انڈے،ایک اور بچے کا!!
8
57
216
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
8 months
اب اندازوں،افواہوں،بد گمانیوں اور قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں رہی! اکتوبر آ رہا ہے۰۰۰۰اور انشااللہ نواز شریف بھی آرہا ہے!
30
41
213
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
4 months
پورٹل سے ہزاروں پاکستانیوں کی آرا کے بعد مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور پر مشاورت کے لئے ۹ جنوری کو لاہور میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی سربراہی میں خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کے علاوہ مرکزی قائدین منشور کے مسودے کی حتمی منظوری دیں گے۔
14
49
214
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
عمران خان کے تازہ فرمان کے مطابق اب اعلی فوجی تعیناتیوں کے لئے بنی گالہ سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔کیونکہ آرمی چیف بننے کی اہلیت رکھنے والے کچھ سینئر جرنیل ایسے بھی ہیں جو محب وطن نہیں۔کیا پاکستان کے کسی کھلے دشمن نے بھی کبھی ایسا الزام لگایا ہے؟
14
39
182
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
اخلاق سے عاری جو لوگ مریم اورنگزیب کو مسجد نبوی اور روضہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہمسائیگی میں گالیاں دینے سے نہیں شرمائے،ان کے لئے لندن کے کافی ہاؤس کی کیا اہمیت؟ کیا خاردار فصل بوئی ہے “ ریاست مدینہ “ کے علمبردار نے!!
10
42
177
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
آج عمران خان نے جو کچھ مریم کے بارے میں کہا اس کی مذمت کے لئے میرے پاس کوئی لفظ نہیں۰ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا کہ اسلامی قدروں،تہذیب اور اخلاق سے عاری کوئی سخص ذلت،پستی اورگراوٹ کی ان حدوں کو بھی چھو سکتا ہے۰
24
41
154
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکلا کا 25 لاکھ کے سونامی کے لئے دس ہزار کی گنجائش رکھنے والی گراؤنڈ پر اصرار کیوں؟ بھرم تو کھلنا تھا اک دن سو کھل گیا آخر اسی لئے تو کہا تھا کہ اپنی حد میں رہو
6
35
144
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
آئی ایس پی آر کو بار بار وضاحت کی کیا پڑی ہے؟ جب عمران خان نے کہہ دیا کہ سازش ہوئی تو ہزار تردیدیں اور وضاحتیں آئیں،وہ اب ساری عمر اپنی مرحوم سیاست کے مزار پر یہی قوالی کرتے رہیں گے۰چار سالہ ناکام و نامراد حکمرانی کی پردہ پوشی کے لئے کوئی بہانہ تو چاہئیے نا۰۰
7
30
142
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
8 months
خان کو بیٹوں سے فون کی اجازت،اچھی بات۔نواز شریف کو بیگم کلثوم کی حالت بگڑنے کی خبر نیب عدالت سے نکلتے ہوئے ملی۔اڈیالہ جیل حکام سے التجا کے باوجود اسے جاں بہ لب بیگم سے بات کی اجازت نہ ملی۰ذرا دیر بعدیہی لوگ بتانے پہنچ گئے”بیگم صاحبہ کا انتقال ہو گیا ہے" کسی کی آنکھ میں شرم کی نمی…
11
45
132
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
جو ہونا تھا ہو چکا۰ عمران خان اپنے اطاعت گذار کارکن کو طلب کر کے صرف شکست خوردہ انا کی تسکین چاہتے ہیں۰ صدر علوی کو پچہتر سالہ تاریخ کی منفی روایت کا مہرہ بنتے ہوۓ ہزار دفعہ سوچنا چاہئیے تھا۰
11
30
128
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
آج کے روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والا کالم ،یاران وطن، بعنوان “ مفتاح اسماعیل سے معذرت کے ساتھ” ٹوکیو میں مقیم ، جنگ کے نامہ نگار، محمد عرفان صدیقی کا تحریر کردہ ہے۔ یہ تحریر مجھ سے منسوب نہ کی جائے۔
Tweet media one
3
22
92
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
11 months
Senate committee on human rights visiting Adiala Jail was told that an appeal of a prisoner sentenced to death by Session Court takes ten years to reach the Supreme Court . How lucky are those who file application at night and seven member bench starts hearing early next morning.
10
20
79
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 month
179 دنوں میں عمران خان سے 65 افراد کی 976 ملاقاتوں،30 لاکھ روپے سے زائد کھانے اورخصوصی رہائشی یونٹ پر ایک کروڑ روپے کے اخراجات کے بارے میں حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔
39
31
71
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
کیا کوئی تصور بھی کر سکتا تھا کہ کسی خلیفہ نے بیت المال سے اونے پونے داموں خریداری کر کے مدینہ کے بازار میں بیچ کر نفع کمایا ہو؟ وہ تو شہد کی ایک بوند کے لئے بھی شوری بلاتے تھے۔ یہ کیسی ریاست مدینہ ہے کہ بیت المال کے محافظ نے چوراہوں میں چھابڑی لگا لی اور کاروبار بنا لیا۔
5
19
67
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
کارکردگی چھوڑیں ،یہ دیکھیں کہ عمران خان،اسد قیصر اور قاسم سوری نے کس طرح آئین اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیریں پنجاب اسمبلی کو کس طرح اکھاڑا بنایا۰گورنر چیمہ کیا گل کھلا رہے ہیں اور صدر علوی کیا سنہری تاریخ لکھ رہے ہیں۰ یاد رکھیے! ان سب نے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھا رکھا رکھا ہے۔
6
15
54
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
8 months
@Matiullahjan919 معذرت مطیع! جواب میں تاخیر ہو گئی۔ آپ نے بالکل درست کہا۰ صدر نے تو بل کسی دراز میں ڈالے رکھے، میرا بل ۲۱ جون ۲۰۲۲کو بذریعہ وزیر اعظم آفس بھیجا گیا جو چودہ ماہ سے لاپتہ ہے۔ کسی کو اس کی بازیابی کی فکر نہیں لیکن میں آپ کے تعاون سے تعاقب جاری رکھوں گا۔ انشا اللہ
0
7
47
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
زمان پارک کے باہر نیو کی ٹیم پر حملہ قابل مذمت فسطائی ذہنیت کا شاخسانہ ہے۔یہ لوگ کیوں خانہ جنگی کو ہوا دے رہے ہیں؟
4
5
48
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
گذشتہ سال سینیٹ میں پوچھے گئے سوالات پر کیا گذری؟کس طرح 1170 سوالات پرُاسرار راہداریوں میں مارے گئے؟ تفصیل میرے اس کالم میں!
0
15
34
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
میرا تازہ ترین کالم !!! -
2
6
33
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
۰۰۰وزیر اعظم پھانسی لگے، وزیر اعظم قتل ہوئے،وزیر اعظم ہتھکڑیوں میں جکڑ کر نامعلوم زندانوں میں ڈال دئیے گئے۰۰۰کبھی نعرہ نہ لگا کہ فوج تباہ ہو جائے گی، پاکستان تین ٹکڑے ہو جائے گا،ایٹمی اثاثے چھن جائیں گے۰۰ سینیٹ میں تقریر
@DailyQudrat
Daily Qudrat ( Pakistan Latest News )
2 years
Daily Qudrat PMLN Irfan Siddiqui Big Speech In Senate Of Pakistan | Come Down Hard On Imran Khan Statement June 2, 2022 at 06:53PM
0
0
0
3
12
31
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
0
0
3
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
2 years
@shahidksiddiqui Wish you good luck. Have a nice trip.
0
0
2
@IrfanUHSiddiqui
Senator Irfan Siddiqui
1 year
@NadiaNaqi @ChMSarwar @NasirMusaZai @Dawn_News All bill shit Nadia. No such serious effort. بس زیب داستاں
0
0
2