میں نے شکست کسی طور پر بھی تسلیم نہیں کی اور ناں کریں گے، صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے، الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی ہے، حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کئے ہوۓ تھے، ہم خاموش نہیں بیٹھنے والے۔
#PeshawarBilourKa
یہ معرکہ یقیناً آسان ناں تھا، لیکن ہم نے ڈٹ کر مُقابلہ کِیا، اور آگے بھی کرتے رہیں گے، تحریکِ انصاف والوں کو جیت مُبارک ہو۔
اِس موقع پر میں عوامی نیشنل پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے میری مہم میں بھرپور ساتھ دِیا۔
میں یہ اسٹیبلشمنٹ کو بتا دوں کہ جنگِ آزادی میں ناں تو آپکا اور ناں ہی عدلیہ کا کوئ کردار تھا، آپلوگ تو دوسری طرف کھڑے تھے، لڑ تو سیاستدان رہے تھے، اور اسٹیبلشمنٹ یہ بات بھی سُن لے کہ حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ ہم آپکو دیں گے، آپکون ہوتے ہو ہمیں سرٹیفیکیٹ دینے والے؟
مُجھے اپنے ہارنے کا دُکھ نہیں ، دُکھ اِس بات کا ہے کہ فوج نے ہمارے پختون لیڈرشِپ کو اَسمبلی سے باہر کر کہ یہ بات واضح کردی کے پختون پاکستان کا حصّہ نہیں ہیں اور ناں پختونوں کو مانتے ہیں۔
آج ایک نان سیلیکٹڈ وزیرِ داخلہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ کی جانب سے بلور خاندان، میاں افتخار حسین، اُنکے شہید بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی کے شہداؤں کے بارے جو لغو گفتگو کی گئ ہے وہ کسی طور پر بھی قبول نہیں، ریاست اپنی پوزیشن واضح کرے کہ کیا اے این پی کے شہداؤں کی قاتل ریاست ہے؟
جو کچھ ہو رہا ہے اور جو ہونے والا ہے پختونوں کے لیے باعث تشویش ہے، وزیرستان میں مظاہرین کا بے گناہ خون حکومت کو مہنگا پڑے گا، پہلے پختون قیادت کو پارلیمنٹ سے باہر کیا گیا اور اب بےگُناہ پشتونوں پر فائرنگ کر کے جو پیغام دیا جا رہا ہے وہ ناقابلِ یقین ہے۔
ہمیشہ سے پنجابیوں کی لڑائی میں پختونوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، لاڈلے کی فرمائش پر اسٹیبلشمنٹ نے پختون قیادت کو پارلیمنٹ سے باہر کر دیا، لیکن اسی سلیکٹڈ وزیر اعظم نے قوم کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے، پختونخواء میں عوامی نیشنل پارٹی کے ووٹ چوری کر کے پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈالے گئے۔
میں تمام پارٹی ورکرز کا بےحد مشکور ہوں کہ جنہوں نے دِن رات محنت کی، ہمارے ساتھ انتخابی مُہم میں موجود رہے، جنہوں نے ووٹ دِیا اور جنہوں نے نہیں دِیا، ہم پشاور اور پشتونوں کا تحفظ ہر محاظ پر کرتے رہیں گے، پشاور کی عوام کا ایک بار پھر شُکریہ۔
لاہور ہائی کورٹ کے ۷ جج صاحبان نے فیصلہ سناتے ہوئے جج ارشد ملک کو نوکری سے برطرف کردیا ہے، آج قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا کہ جج ارشد ملک کا نواز شریف کے خلاف فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا معزز جج صاحبان کو نواز شریف کے فیصلے پر بھی فوری نظر ثانی کرنی چاہئے۔
Had a great time with Afghanistan’s Former President, a great leader
@KarzaiH
during visit to Afghanistan for Presidential inauguration ceremony, Central DGS Brgdr Saleem Khan, Central Sec. Finance
@hidayatullah820
, Provincial Leader & MPA
@AsgharAchakzaii
are in the delegation.
بُہت خوش قسمت بھی ہوں لیکن بہت بدقسمت بھی ہوں، میری جھولی میں ۳ شُہداء ہیں، میرے ۲ بیٹے اور ۱ بھائ، بُہت درد دِیا ہے، آج میں مُکمل طور پر ٹوٹا ہُوا ہوں لیکن خُدا کا فضل ہے، باچا خان اور ولی خان کے برکتوں کیوجہ سے آج بھی میں جھکا نہیں ہوں، ڈٹ کر کھڑا ہوں۔
#RememberingBashirBilour
ہم سب بھائی جیل میں تھے مجھے یہ ڈر تھا کہ الیاس کاروباری بندہ ہے کہیں تشدد سے کمزور نہ پڑ جائے اور مجھے پارٹی کے سامنے شرمندہ ناں ہونا پڑ جاۓ، جب دو ہفتوں بعد الیاس کو ہمارے والے جیل میں بھیج دیا گیا تو جسم پر شدید تشدد کے نشانات تھے۔
قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف سے جاتی اُمراء میں مُلاقات بھی ہوئ اور سیاسی و معاشی صورتحال اور دیگر اُمور پر بھی بات چیت ہوئ ہے۔
مُجھے مُٹھی بھر اُن ذہنی بیمار لوگوں پر افسوس ہے کہ جو ایک پُرانی وڈیو کو جواز بناکر جھوٹا پراپگینڈا پھیلا رہے ہیں۔
پی کے(۷۸) کی غیور عوام کا بے حد شُکریہ جنہوں نے آج ضمنی انتخاب میں دہشتگردی، زور زبردستی کی دھاندلی اور انتہا پسندی کیخلاف اپنا قیمتی ووٹ ڈالا—
#Vote4ANP
که بابک وي، که حيدر خان وې يا ایمل خان، يا وارث خان یا ڈاکټر سلېم خان، يا مياں افتخار يا د عوامي نېشنل ګوند نور اُمېدواران او کارکنان، ټول زما بچي دي، موږ بايد نااميده نه شو، جګړه اوږده ده،او د نیشنلیانو عادت دا دی چې په منځ کې يې نه پرېږدو۔
بار ہہ دیکھتا ہوں کہ سوشل میڈیا، الکٹرانک میڈیا اور اخبارات پر لفظ KP لکھ کر جان چھڑائ جاتی ہے، اور کُچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو نفرت کی حد عُبور کرتے ہوۓ KPK لکھتے ہیں، یہ پختونخوا ہے، KP یا KPK نہیں، ورنہ آپلوگ پنجاب کو PB لکھیں، سندھ کو SD، بلوچستان کو BS لکھیں۔
شہید ہارون بلور کو پنجابیوں کی لڑائی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے، تخت اسلام آباد کی جنگ آرمی چیف، نواز شریف اور ثاقب نثار کے درمیان تھی لیکن پختونوں کو اس آگ کا ایندھن بنایا گیا جس میں ہارون بلور سمیت ۲۳ بےگناہ بھی شامل تھے۔
Many congratulations to
@ashrafghani
on his victory in the Presidential election, Ashraf Ghani belongs to the brave family & he, as president of the Afghanistan, will strengthen the pillars of the federation, credit also goes to the people of Afghanistan for a peaceful election.
حق مانگنا جائز ہے لیکن حقوق مانگنے والوں کی جانیں لینا کسی صورت برداشت نہیں، حکومت ملک کو تباہی و بربادی کی جانب دھکیل رہی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ صورتحال کنٹرول سے باہر ہوگی، قبائلی عوام اپنے حقوق کے لیے میدان میں نکلے ہیں، بدقسمتی سے انکی بات سننے کیبجاۓ گولیاں ماری گئیں۔
ایسا لگتا ہے کہ جیسے ایک ایک کر کے ہم سبکو مار دینگے، سرتاج خان جوان تعلیم یافتہ لڑکا تھا، شہید ہارون بلو�� کی شہادت کو ۱ سال پورا ناں ہُوا تھا کہ یہ حادثہ ہوگیا، سرتاج خان کی صدارت میں ہارون بلور کی برسی کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ اگلے ہی دن سرتاج کو بھی شہید کردیا۔
@voadeewa
ناکام پشاور جلسی اور اَب چارسدہ کے ناکام جلسی میں عمران نیازی نے جو زبان عوامی نیشنل پارٹی اور اُنکے بانیوں کے خلاف استعمال کی ہے وہ حیرت انگیز ہے، ایک شخص جو انگریزوں کے تلوے چاٹ کر اور جرنیلوں کے پیسوں پر سیاسی جماعت بنا کر پلا بڑا ہو، وہ سو سالہ تحریک پر تنقید بھی کر سکتا ہے؟
ہمارے لوگ شہید ہوتے ہیں کوئ پوچھنے والا نہیں ہوتا، میرا بندہ مرتا ہے تو ہمیں اِحتجاج تک کی اِجازت نہیں دی جاتی، میں کہتا ہوں نکلو، راستے میں جو آتا ہے اُسے آگ لگا دو، اَفسوس کہ ہم میں وہ غیرت و ہمت نہیں جو باقی قوموں میں ہے، ہمیں اور کوئ نہیں یہی حکومتیں اور ریاست مارتی ہے۔
یہ سچ ہے کہ کوئ مُلک بغیر اسٹیبلشمنٹ کے نہیں چلتی، لیکن یہاں کی اسٹیبلشمنٹ کے اندر کُچھ کالی بھیڑیں ہیں جو اِس مُلک اور پشتونوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ سے اُسوقت بات کرنے کو تیار ہونگے جب یہ پنجابی اسٹیبلشمنٹ کیبجاۓ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ بنے گی۔
سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی سزا مُعطلی اور اُنکی رہائ کا فیصلہ نیک شگُن ہے، اِسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے جمہُوریت کا بول بالا ہوا ہے، میاں نواز شریف، اُنکے تمام اہلِ خانہ اور ن لیگی کارکُنان کو مُبارکباد پیش کرتے ہیں۔
عمران نیازی کس مُنہ سے پشاور کا رُخ کر رہا ہے؟ کُچھ وقت پہلے ہی جب مسجد میں دھماکے کی صورت میں کئ معصوم لوگ شہید ہوۓ تو تب تو اِنہیں پشاور آنے کا خیال نہیں آیا، لیکن جب سیاسی ساکھ بچانی ہوتی ہے تو نیازی صاحب پشتونوں کو ورغلانے پہنچ جاتا ہے۔
#PeshawarRejectsTalibanKhan
ڈی جی آئ ایس پی آر کا بیان ملک کے آئین نہ ماننے کے مُترادف ہے، اسٹیبلشمنٹ مُلک و قوم کے حال پر تھوڑا رَحم کر کے سیاست میں مداخلت سے پیچھے ہٹ جاۓ، عوام جسے حقِ حُکمرانی دے اُسے من و عن تسلیم کرے، فرنگیوں سے آزادی کیلۓ تو سیاستدان لڑے تھے، اسٹیبلشمنٹ کے لوگ تو فرنگیوں کے ہمنوا تھے۔
After being in complete isolation, i've been tested NEGATIVE for Covid-19 alhamdulilah.
I would urge all those infected with this virus to isolate yourselves and follow all precautions.
I also thank all those who prayed for my better health.
اطلاعات کے مطابق ووٹر ٹرن آؤٹ کم لگ رہا ہے، عوام الناس سے درخواست ہے کہ نکلیں اور اپنے راۓ دہی کا استعمال کریں، یہ ایک سُنہری موقع ہے کہ آپ لوگ اُس شخص کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں کہ جس نے الیکشن جیتنے کیبعد بھی اسمبلی کی بےتوقیری جاری رکھنی ہے۔
#VoteForANP
#PeshawarBilourKa
این اے ۳۱ کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو کسی طور پر بھی تسلیم نہیں کرتے، صوبائ حکومت کی مشینری نے نتائج میں ردوبدل کۓ ہیں، میں شکست تسلیم نہیں کر رہا۔
#ANPRejectsNA31Results
زه د تہکال د یو ځوان هلک، عامر سره د پولیسو ظلم او غیر انساني چلند په کلکه غندم، صوبائي حکومت باید سمدستي د ذمہ دار کسانو په خلاف انضباطي اقدام وکړي، د پښتونخوا پولیسو داسې چلند تر دې مخکې هیڅکله نه دی لیدل شوی، او دا د لوی اندیښنې وړ ده۔
#JusticeForAmir
باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عیادت کی اور انکی صحتیابی کیلۓ دُعا بھی کی۔
لیکن اسکے علاوہ میں سوچتا ہوں کہ کیوں یہ ظالم بے گناہ معصوم پشتونوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں؟ کیا ہمارے اپنوں کا خون کافی نہیں تھا؟ کی اِس سے پہلے پشتونوں کا بہہ جانے والا خون کافی نہیں تھا؟
Reached to Services Hospital-Lahore to inquire the health of former PM Mian Nawaz Shareef, but the authorities didn’t allow me to meet him, This kind of attitude by Govt reflects authoritarian thinking.
میں اِس حکُومت کو نہیں مانتا، آج میں ‘اصلی’ حکُومت سے مُخاطب ہوں، کل میرا بچہ ہارون شہید کِیا گیا وہ اکیلا نہیں تھا اُسکے ساتھ ۲۲ میرے اور بچے شہید ہوۓ، اصلی حکومت کو کہتا ہوں پختونوں اور مت تباہ کرو، اگر پختون اس سرزمین پر منظور نہیں تو ہم یہاں سے ہجرت کرجاتے ہیں—
ممبر قومی اسمبلی مُحسن داوڑ کی دورانِ احتجاج ساتھیوں سمیت گرفتای کے عمل کی شدید الفاظ میں مُذمت کرتے ہیں، سیکورٹی ادارے اور حکومت بنیادی انسانی حقوق اور حمہوری حق کو بھی چھیننا چاہتی ہے، اس قسم کی روایات کو قائم کر کے پشتونوں کو کیا پیغام دِیا جا رہا ہے؟
میرے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کِیا جا رہا ہے کہ میں ضمنی انتخاب سے دستبردار ہو گیا ہوں، ہم بھاگنے والے لیڈروں میں سے نہیں ہیں، بھاگنے والے حادثاتی لیڈر گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانتیں کرواتے پھر رہے ہیں۔
#PeshawarBilourKa
میں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ مجھے ملنے ناں دے کم از کم میاں صاحب کو دور سے دیکھنے تو دِیا جاۓ، اُنکے لواحقین سے مُلاقات کر کے حال پُرسی کرلیتا، مُلک میں اِسوقت نواز شریف ہیں جو اِس بُحران سے مُلک کو نکال سکتا ہے، دُعا گو ہیں کہ اللہ میاں نواز شریف کو صحت عطا فرماۓ۔
میں نے الیاس سے سب سے پہلا سوال یہ کیا کہ کہیں پارٹی یا پارٹی قیادت کیخلاف بیان تو نہیں دیا؟
الیاس بولا میں نے آپکی یا پارٹی کی پگڑی گرنے نہیں دی پولیس مار مار کر تھک گئی مگر میرا حوصلہ نہ توڑ سکے وہ۔
ہم سب بھائی جیل میں تھے مجھے یہ ڈر تھا کہ الیاس کاروباری بندہ ہے کہیں تشدد سے کمزور نہ پڑ جائے اور مجھے پارٹی کے سامنے شرمندہ ناں ہونا پڑ جاۓ، جب دو ہفتوں بعد الیاس کو ہمارے والے جیل میں بھیج دیا گیا تو جسم پر شدید تشدد کے نشانات تھے۔
عوامی نیشنل پارٹی یہ مُطالبہ بھی کرتی ہے کہ جن حلقوں میں ہمارے اُمیدوار دوسرے نمبر پر آۓ وہ تمام حلقے کھولے جائیں، مُلکی بقاء اور اَمن کیلۓ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نرم رہے، لیکن اَب مزید ایک قدم بھی ہم اُنکے چلنے کو تیار نہیں، حلقے ناں کھولے گۓ تو سڑکوں پر ہوں گے۔
#EnoughIsEnough
پنجاب حکومت کے ایک کراۓ کے ترجمان کی جانب سے باچا خان بابا اور صمد خان اچکزئ کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اس قسم کے بیانات سے انتشار پھیلانے کی کوشش جبکہ بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، پنجاب حکومت اپنے ترجمانوں کو لگام دیں۔
#BachaKhanOurHero
امریکی ڈرون حملے میں دہشتگرد اُسامہ بِن لادن کی ہلاکت کے بعد شہید بشیر احمد بلور کی یادگار تقریر۔
بدقسمتي دا چې د هیواد سیلیکټډ وزیر اعظم ترهګر تہ شهید بولي، دا د افسوس خبره ده چې وزیر اعظم ټولو شهیدانو ته سپکاوی کړي۔
Haji Ghulam Ahmad Bilour while sleeping under open sky at Chowk Yadgar-Peshawar, continuing a hunger strike against inflation till 03:00pm tomorrow.
#ANPHungerStrike
آپکو لگتا ہے کہ ہم آپکو الیکشن سے بھاگنے دیں گے؟ کسی طور پر نہیں، یہ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئ کا گٹھ جوڑ ہوسکتا ہے لیکن عوام نیشنل پارٹی اِسکو ماننے والی نہیں ہے، ہم الیکشن ہاریں یا جیتیں، الیکشن ۱۶ اکتوبر کو ہی ہوگا، پارٹی وفاقی حکومت کو خبردار کرچُکی ہے۔
ہم شہید ہارُون بلور کی برسی تقریب کی تیاریاں کر رہے تھے کہ رِیاست نے ہمیں ایک اور شہید دے دیا۔
دِن دھاڑے پولیس سٹیشن کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء و سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر سرتاج خان جو ماضی میں کئ حملوں میں بال بال بچ نکلے تھے، آج اُسے بھی شہید کر دِیا گیا۔
چوک یادگار، پشاور میں مہنگائ کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ اب تک جاری ہے، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے درجنوں کارکنان شریک ہیں۔
نااہل اور سیلیکٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہونے والی مہنگائ کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔
پختونوں کیساتھ بنگالیوں جیسا سلوک کِیا جارہا ہے، شہید طاہر داوڑ کے حوالے سے موجودہ حکُومت سے بات نہیں کریں گے، یہ حکُومت ریت کی بوری ہے، مُلک کے اصل حکُمران کوئ اور ہیں جنکے اشاروں پر یہ سب ہو رہا ہے۔
اِس قسم کے حالات کا پہلے اسنفدیار ولی خان شِکار تھے لیکن اِس بار محمود اچکزئ، مولانہ فضل الرحمٰن، آفتاب شیرپاؤ سمیت سراج الحق کو بھی باہر کردِیا گیا، اِس مُلک میں اسٹیبلشمنٹ نے جمہوریت کو کبھی چلنے نہیں دِیا۔
میری ایک سالہ کامیاب سیاسی کیرئیر پر میرے مشران کیجانب سے ایک عمدہ پروگرام کا انعقاد، اِس موقع پر میرے مشر
@GhulamABilour
سمیت دیگر مشران بھی موجود تھے، میری سیاست میں آنے کیوجہ صرف یہ ہے کہ اپنے پشاور کو یہ احساس دِلانا کہ بلور خاندان کا ہر فرد اَمن کیخاطر ہمہ وقت تیار ہے۔
@NDM_Official
کے رہنما محسن داوڑ اور اُنکے کارکنان پر براہِراست گولیاں برسا کر بُزدلی کی اعلی مثال قائم کی گئ ہے، اُمید ہے کہ محسن داوڑ خطرے سے باہر ہوں گے۔
میری ریاست سے اَپیل ہے کہ آپ نے جو جنگ ہم سے لڑنی تھی وہ لڑ چُکے خُدارا ہماری جوان نسل کو جینے دیں۔
اے این پی کے کارنامے۔
5 سال، 8 نئی یونیورسٹی۔
1. باچا خان یونیورسٹی، چارسدہ،
2. عبدالولی خان یونیورسٹی مردان،
3. عبدالولی خان یونیورسٹی بونیر کیمپس،
4. عبدالولی خان یونیورسٹی جلوزئی کیمپس نوشہرہ،
#VoteForANP
#VoteForLaaltain
محمود خان صوبہ کے وزیرِ اعلٰی ہیں کوئ بدمعاش نہیں ہے، لانگ مارچ کو راستہ ناں دینے کی باتیں کرنا اِنہیں زیب نہیں دیتیں، یہ حکُومت بہت جلد ختم ہونے والی ہے، وزیرِ اعلٰی کسی کے کہنے پر اُلٹی سیدھی باتیں نہ کرے۔
ڈسٹرکٹ جنرل کانسلر سے خطاب کے دوران۔
پروفیسر اَرمان لُونی کے قتل پر میڈیا کی خاموشی معنی خیز ہے اور افسوس ہے، ساہیوال کے واقعہ پر ہم بھی غمزدہ ہیں تاہم جسطرح دیگر واقعات کو کور کیا جاتا رہا ہے اُسطرح اَرمان کے واقعہ پر نہیں ہوا، اَرمان لُونی کے واقعہ پر میڈیا کیجانب سے ایسا اِمتیازی سلوک کیوں؟
انگریزوں کا ایک محاورہ ہے کے کسی سے توقعات نہ رکھی جائیں تو آپ خفہ نہیں ہونگے، غضنفربلور نے پورے بلور خاندان کی عزت کو نقصان پہنچایا،شمولیت پر اس کو ایک دن ضرورپچھتاواہوگا، غضنفر بلور کا فیصلہ انفرادی ہے۔
پارلیمانی بورڈ کا بےحد مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کِیا اور ضمنی الیکشن کے لۓ ٹکٹ کا حقدار سمجھا، ایک بار پھر انشاءاللّٰہ پشاور کی عوام کی خدمت اُسی جزبے سے کریں گے جیسے کے عوامی نیشنل پارٹی کرتی آئ ہے، پی ٹی آئ کے کھوکلے دعووں اور وعدوں کی قلعی کُھل چُکی ہے۔
#Vote4ANP
ANP’s delegation is thankful to the elected President
@ashrafghani
and Govt. of Afghanistan🇦🇫 for their warm welcome and hospitality, I congratulate Ashraf Ghani and Govt. once again, and hope that the struggle for peace on Afghan land will continue forever.
@AmrullahSaleh2
Avoid spreading false news, I have not accepted defeat in any way, now this spectacle must be over, we will have a strong reaction, will consult my people, whether to go to Peshawar High Court or Election Commission, will not allow to rob our mandate.
#PeshawarBilourKa
الحاج غلام احمد بلور کی عظمت کو سلام ، وہ اپنے حلقہ میں الیکشن ہار گئے مگر فراخدلی سے شکست تسلیم کر کے سارے پاکستان کے عوام کے دل جیت لیے۔❤️
@GhulamABilour
#GhulamAhmadBilour
ہارون بلور اور اُنکے تمام ساتھی جمہوریت کی راہ میں شہید ہوۓ، لیکن اَب ثمر بلور شہید ہارون بلور کے مشن کو لیکر چلیں گی، تمام جماعتیں اِنسانیت اور اِخلاقی روایات کے پیشِ نظر پی کے ۷۸ پر دستبردار ہوجائیں تو دِلی طور پر مشکُور رہوں گا۔
This hunger strike camp was not to show off or to score political points, but to show solidarity with the poor people for whom everything in the current government is out of reach.The present government is dropping the inflation bomb every day.
#ANPHungerStrike
پی ٹی آئ کا ہر حربہ ناکام ہونے کیبعد اَب صوبائ حکومت پولیس کا ناجائز استعمال کر رہی ہے، صوبائ حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرے، اگر ہم نے اپنے کارکنان کو مزاحمت کی اِجازت دی تو ذمہ دار صوبائ حکومت اور
@ECP_Pakistan
ہوگی۔
#VoteForANP
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے قافلے پر قاتلانہ حملہ انتہائ افسوسناک اور حیران کُن ہے، سابق وزیرِاعظم کیلۓ پنجاب حکومت اور وفاق کیجانب سے اتنی ناقص سیکورٹی پر سوالات ضرور جنم لیں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی سخت الفاظ میں اسکی مذمت کرتی ہے، اور اِس معاملے پر شفاف تحقیقات ہونی چاہۓ۔