@Sughrasadafdr
𝐃𝐫 𝐒𝐮𝐠𝐡𝐫𝐚 𝐒𝐚𝐝𝐚𝐟
4 years
لاہور ایک علمی،ادبی ،ثقافتی اور مجلسی انسان سے محروم ہوگیا ۔طارق عزیز وہ خوش قسمت فنکار جس نے تمام عمر ایک ہیرو کی طرح بسر کی۔ستر پچھتر سال کی عمر میں بھی وہ سوال کا جواب سننے کے لئے جس طرح الحمرا کی سیڑھیاں بھاگ کر چڑھتے تھے ۔یہ انھی کا کمال تھا۔بارہا طارق عزیز شو میں بطور 1
Tweet media one
50
87
943

Replies

@Sughrasadafdr
𝐃𝐫 𝐒𝐮𝐠𝐡𝐫𝐚 𝐒𝐚𝐝𝐚𝐟
4 years
مہمان شرکت کرنے کاموقع ملا۔۔ہر بار بیت ںازی کے سیمی فائنل اورفائنل میں بطور جج مدعو کرنے کے لئے خود فون کرتے تھے۔ایک بار مجھے یاد نہ رہا۔ان کے اسسٹننٹ کا فون آیا میڈم آپ کہاں ہیں ۔پندرہ منٹ بعد بیت بازی کا سیگمنٹ شروع ہونے والا ہے۔میں حیران رہ گئی کیونکہ اس وقت گھر میں کھانا 2۔
3
4
50
@Sughrasadafdr
𝐃𝐫 𝐒𝐮𝐠𝐡𝐫𝐚 𝐒𝐚𝐝𝐚𝐟
4 years
کھا رہی تھی۔اتنے وقت میں تیار ہو کر پہنچنا مشکل تھا اگرچہ جی ای او آر والا میرا گھر الحمرا سے زیادہ دور نہیں تھا پھر بھی لاہور میں شام کو ٹریفک کا جو حال ہوتا ہے۔۔میں نے معزرت کی تو اسٹنٹ کے بتانے پر طارق عزیز صاحب کا فون آگیا ڈاکٹر صاحبہ کہاں ہم آپ کاانتظار کر رہے ہیں۔مجھے 3
1
3
39
@Sughrasadafdr
𝐃𝐫 𝐒𝐮𝐠𝐡𝐫𝐚 𝐒𝐚𝐝𝐚𝐟
4 years
حد شرمندگی ہوئی ۔۔ میں نے کہا طارق صاحب میں نہ تو مصروف ہوں نہ بیمار بس یاداشت اسے نکل گیا ورنہ دفتر سے سیدھی آپ کی طرف آجاتی ۔اگر کہیں تو اب فورا تیار ہوکر آجاؤں ۔کہنے لگے نہیں تب تک پروگرام ختم ہو جائے گا۔مگر اس واقعے کے بعد وہ باقاعدہ مجھ سے ناراض ہوگئے اور میرے کئی بار۔ 4
1
3
37
@Sughrasadafdr
𝐃𝐫 𝐒𝐮𝐠𝐡𝐫𝐚 𝐒𝐚𝐝𝐚𝐟
4 years
فون کرنے کے باوجود ان کا غصہ برقرار رہا اور انھوں نے فون اٹینڈ نہ کیا ۔پھر ایک دن میں کسی اور پروگرام کی ریکارڈنگ کے لئے ٹی وی گئی تو جی ایم کے کمرے میں طارق صاحب مل گئے۔میں نے کہا طارق صاحب میں نے غلطی تسلیم کی ہے ۔انسان ہوں بھول گئی۔پلیز میری معزرت قبول کرلیں۔وہ ہنس پڑے 5
2
3
38
@Sughrasadafdr
𝐃𝐫 𝐒𝐮𝐠𝐡𝐫𝐚 𝐒𝐚𝐝𝐚𝐟
4 years
اور کہنے لگے۔ڈاکٹر صاحبہ ہم آپ کو اپنے پروگرام کا حصہ سمجھتے ہیں۔اس دن آپ اکیلی مہمان تھیں۔پھر اس پروگرام کا جج مجھے بننا پڑا جس کا مجھے بہت افسوس ہے کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میں اپنے پروگرام میں منصفی کروں۔بہرحال ہم نے جو بھی فیصلہ کیا طارق صاحب نے کبھی مداخلت نہ کی ۔کئی بار 6
2
4
49
@Sughrasadafdr
𝐃𝐫 𝐒𝐮𝐠𝐡𝐫𝐚 𝐒𝐚𝐝𝐚𝐟
4 years
دونوں ٹیموں کے نمبر برابر ہوجاتے۔۔ہم طارق صاحب سے مشورہ کرتے وہ کہتے ۔یہ آپ کی صوابدید ہے ۔دونوں کو برابر کر دیں یا مزید مقابلہ کروا لیں۔۔تمام کلاسیکی ادب انھیں زبانی ازبر تھا۔موقع کی مناسبت سے شعر پڑھتے ۔مزاح ان کی شخصیت کا خاصا تھا مگر مزاح میں شائستگی کا ہمیشہ 7
1
5
69
@Sughrasadafdr
𝐃𝐫 𝐒𝐮𝐠𝐡𝐫𝐚 𝐒𝐚𝐝𝐚𝐟
4 years
خیال رکھتے۔۔صرف سکرین پر نہیں بلکہ پورے پروگرام کی تیاری میں بھرپور محنت کرتے ۔یہ پروگرام پی ٹی وی کے بہترین پروگراموں میں تھا ۔اج کے تمام انعامی پروگرام طارق عزیز شو سے متاثر ہو کر شروع کئے گئے مگر ان میں علم وادب کی بجائے مزاح کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ 8/8
3
5
92
@AneesAtLax
Mohammed A Khan 🇺🇲🇵🇰🇵🇸
4 years
@Sughrasadafdr @KlasraRauf Our condolences on the demise of the legend #TariqAziz . May Allah(SWT) elevates his status in Paradise and grant him Jannatul Firdaus and forgives & overlook all his shortcomings also give great "sabar" to the family. Aamin.
0
0
1
@RashidJ43
Rashid Javed
4 years
@Sughrasadafdr I also attended his show 2 times in Alhamra.
0
1
4
@fareed_safdar
Safdar Chishti 🇵🇰
4 years
@Sughrasadafdr انا للہ وانا الیہ راجعون
0
0
6
@hifsays
Hifsa Ashraf
4 years
@Sughrasadafdr dil bohat sogwar hai aaj. Bohat say heeray nahi rahay hum mein jo darasal Pakistan ki pehchan thay.
0
0
3
@s3816_saram
Saram Mehmood
4 years
@Sughrasadafdr ASHFAQ AHMED K BAD URDU ADAB KA BOHUT BARA NAM,,,,,TARIQ AZEEZ,,,A PATRIOT,A NATIONALIST, REST IN PEACE 😭💔
0
0
14
@shahid_aus
§håhïÐ JåvêÐ 🇦🇺🇵🇰
4 years
@Sughrasadafdr دل ہی بجھ گیا۔ ان کا جینا ہی بہت تھا ہمارے لئے۔ اللہ غریق رحمت فرمائے۔
0
0
5
@bilalmobashar
Bilal Mobashar
4 years
@Sughrasadafdr طارق عزیز صاحب کا نماز جنازہ آج رات 7.30 پر 157 گارڈن بلاک گارڈن ٹاون لاہور میں ادا کیا جائے گا ۔
0
0
1
@bilalmobashar
Bilal Mobashar
4 years
@Sughrasadafdr انا لله وانا اليه راجعون
0
0
1
@AdanBut05331320
Adan Butt
4 years
@Sughrasadafdr Allah Pak un k liye Asani kare. Ghar Walo ko sabar dey. Ameen Suma Ameen
0
0
3
@MeeralDjmali
™☞⊙جمالی
4 years
@Sughrasadafdr انا للہ و انا الیہ راجعون،
0
0
2
@faridpiracha
Dr Farid Ahmed Piracha
4 years
@Sughrasadafdr انااللہ وانا الیہ راجعون اللہ کریم طارق عزیز مرحوم کی بہترین مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل و اجر عظیم سے نوازے آمین طارق عزیز سے متعدد ملاقاتیں رہیں وہ دل درد مند رکھنے والے سچے پاکستانی تھےان کا پروگرام محض معلوماتی وادبی نہیں تھا بلکہ نسل نو میں حب الوطنی کا ذریعہ تھا
0
3
31
@Sadaqat46664248
Sadaqat Hussain
4 years
@Sughrasadafdr @KlasraRauf انا للہ وانا الیہ راجعون
0
0
1
@SiddiquiAsaad
Asaad Siddiqui
4 years
Tweet media one
0
0
2