Surat No. 4 Ayat NO. 48
یقیناً اللہ تعالٰی اپنے ساتھ شریک کئے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سِوا جسے چاہے بخش دیتا ہے اور جو اللہ تعالٰی کے ساتھ شریک مُقّرر کرے اس نے بہت بڑا گناہ اور بُہتان باندھا ۔
میرا دل چاہتا ہے
میں ایک کتاب لکھوں،
جس کا عنوان "مرد" ہو،
پھر میں اُس کا "صبر" بھی لکھوں،
اُس کا "کرب" بھی لکھوں،
اُس کی "آہ" بھی لکھوں،
اُس کی ذات پر اٹھتے ہوئے،
وہ سبھی "الفاظ" بھی لکھوں،
جنہیں سُن کر وہ کسی کے سامنے
رو بھی نہیں سکتا،
اور چپ چاپ سہہ جاتا ہے۔
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ، اگر کوئی شخص جھوٹ بولنا اور دغا بازی کرنا ( روزے رکھ کر بھی ) نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے ۔
Sahih Bukhari
#1903