سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ٹرولزکیجانب سےاور انکے حامی چینل پر ایک حساس ادارے کے افسر پر میری موجودگی میں میرے گارڈز کے ھاتھوں تشددکے حوالہ سے پھیلایا جانیوالا مواد بے بنیاد جھوٹ اور لغو ھے-
واضح رھے کہ میں بغیر گارڈز کے سفر کرتاھوں - میراایسے کسی واقعہ سے کوٸ تعلق نہ ھے-
میاں شہباز شریف کا نظریہ کام کام اور صرف کام ہے۔ بطورِ وزیر صحت انکی ٹیم میں کام کیا۔ ڈینگی وبا کے دوران وہ پہلی میٹنگ صبح 6 بجے بھی کرتے تھے۔ اب وفاق کی ٹیم و افسران کو بھی شہباز سپیڈ کے ساتھ چلنا ہوگا۔
انشاء اللہ ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا
PKLI میں بون میرو ٹرانسپلانٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ پی کے ایل آئی کے دوران فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اس پر فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن متحد ہے اور بےجا افواہوں پر کان نا دھرے جائیں۔
میں اور ایاز صادق صاحب الیکشن مہم میں حصہ لینے کی وجہ سے وزارتوں سے مستعفی ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مسلم لیگ ن کا شیوہ نہیں ہے۔
ڈاکٹر سعید اختر کو PKLI کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان کی غریب عوام کے لئے شروع کئے گئے اس عظیم منصوبے کو گزشتہ حکومت خاطرخواہ طریقے سے کامیاب نا کر سکی۔ انشاءاللہ اب وزیراعظم کی قیادت میں عوامی خدمت کے اس عظیم منصوبے کو منطقی انجام کو پہنچائیں گے
I have been tested positive for Covid- 19 and I have quarantined myself at home.
My condition is fine at the moment Alhamdulillah.
Remember me in your prayers..
پاکستان کےسب سےبڑےامراضِ جگروگردے کےہسپتالPKLIجسکےلئے ہم نےدن رات کام کیا۔بین الاقوامی معیار کا ہسپتال بنایاگیا، جگر،گردے کی پیوندکاری شروع ہوئی،تاکہ غریب لوگوں کوسہولت میسرکی جائےجو اپنی زمینیں بیچ کرعلاج کروانےبھارت جاتے تھے۔حکومت کی نااہلی کی وجہ سےیہ منصوبہ تقریباًبند ہوچکاہے
میں قرآنِ پاک ساتھ لے کر آیا ہوں تاکہ گواہی دے سکوں کہ جو کہہ رہا ہوں سچ کہہ رہا ہوں۔ افسوس صرف یہ ہے کہ جو ہوا وہ ویریفائی نہیں کیا گیا۔ اور پراپگینڈا مہم شروع کر دی گئی۔ باقی سیف سٹی کے کیمرے موجود ہیں۔ انشاء اللہ سچ سامنے آ جائے گا پولیس تحقیقات کے بعد۔
مسلم لیگ ن کے ایکٹویسٹ مدثر سلطان (عصمی ملک ) کے اچانک انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ اللہ پاک مرحوم کی بخشش فرمائیں اور لواحقین کو صبر عطا فرمائیں۔
خواجہ سلمان رفیق
گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کینسر کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اب مریضوں کو ادویات کی فراہمی میں کوئی دِقت نہیں آنے دیں گے۔ کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔
آج پاکستان کے سب سے بڑے جگر کی پیوندکاری کے ہسپتال کی تیسری سالگرہ ہے۔ بین الاقوامی معیار کا یہ ہسپتال ہماری حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔ جہاں پر امریکہ سے ڈاکٹروں کی ٹیم لائی گئی، مگر یہ منصوبہ چند افراد کی خواہشات کی بھینٹ چڑھا۔
#PKLI
ڈیلی میل کی معافی وزیراعظم شہباز شریف کے لئے کلین چٹ ہے۔ مخالفین نے ڈیلی میل کی سٹوری پر بھرپور پراپگینڈہ کیا مگر اللہ تعالٰی نے وزیراعظم کو سرخرو کیا۔
#DailyMailApology
کل جس وقت عوام سی سی پی او اور آئی جی پنجاب کے دعوے سن رہی تھی اس وقت لاہور رنگ روڈ پر خاتون سے سر عام زیادتی بھی ہو رہی تھی ۔ تبدیلی سرکار اگر تبادلوں سے فارغ ہو گئی ہو تو اس طرف بھی توجہ فرمائیں۔
روضہِ مصطفیٰ ﷺ پر حاضری۔
جن کی حسرت ہے کہ وہ خلد کا منظر دیکھیں
شہرِ طیبہ میں چلیں روضہئے سرور دیکھیں
بوئے اطہر سے معطّر ہیں مرے آقا کی
باغِ طیبہ کی بہاروں کا مقدّر دیکھیں
ڈینگی پر ہماری کامیابی کی وجہ 18 سے 20 گھنٹے دن میں محنت تھی ۔ شہباز صاحب صبح 6 بجے میٹینگ شروع کرتے اور 8 بجے پہلی میٹینگ ختم ہو جاتی تھی۔ ڈینگی کو موجودہ حکومت سیریس ہی نہیں لے رہی ۔ فیلڈ میں نہیں اتر رہی۔ سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق
سیاسی اختلافات جتنے مرضی ہوں لیکن جمہوری لیڈر جب ملتے ہیں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔ کچھ تصاویر شیئر کر رہے ہیں آپکی بھی !
تنقید سے پہلے دیکھ لیں۔
#TeamKhawaja
آج پاکستان کے سب سے بڑے جگر کی پیوندکاری کے ہسپتال کی پانچویں سالگرہ ہے۔ بین الاقوامی معیار کا یہ ہسپتال ہماری حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔ جہاں پر امریکہ سے ڈاکٹروں کی ٹیم لائی گئی، مگر یہ منصوبہ چند افراد کی خواہشات کی بھینٹ چڑھا۔
#PKLI
#lahore
#TeamKSR
#PMLN
بھارتی عدلیہ حریت رہنماء یاسین ملک کو انصاف کےتمام اصول بالاِ طاق رکھ کر سزا سنانے جا رہی ہے جس سے بھارتی فاشست حکومت و نظامِ انصاف کا چہرہ عیاں ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ اپنے چارٹر میں قرار دے چکی ہے کہ جائز آزادی کے لیے جدوجہد ہر انسان کا حق ہے۔
ہم یاسین ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چلڈرن ہسپتال کے آؤٹ ڈورمیں آتشزدگی کے واقعہ کے دوران اللہ کے کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
چلڈرن ہسپتال کے آؤٹ ڈورمیں آتشزدگی کے واقعہ کے دوران کسی مریض کوپریشانی کاسامنانہیں ہوا۔
خود کولنگ پراسیس کے عمل کاجائزہ لے رہے ہیں
کامیاب سفارتکاری کے نعرے لگانے والی حکومت کی فارن پالیسی کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ہمارا سب سے بڑا اتحادی بھی ہمارے خلاف ووٹ کر رہا ہے۔
#TeamKhawaja
افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سوشل میڈیا و صحافیوں کی طرف سے تصویر کا ایک رخ بتایا گیا۔ اچھا ہوتا کہ دونوں طرف کو سنا جاتا۔ تاکہ معاملے کا بہتر فیصلہ ہو سکتا۔
ہماری حکومت میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ انشاء اللہ حق اور سچ سامنے آ کر رہے گا
ایڈمن
پنجاب میں صحت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کے صلے میں سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ ان کے دور میں بیشتر میڈیکل یونیورسٹیز، ہسپتال، PKLI جیسے منصوبے تکمیل پائے-
Admin
ملک میں ڈینگی بے قابو۔ حکومت کی ناہلی کی وجہ سے لوگ لقمہِ اجل بن رہے ہیں ۔ 2011 کے بعد ہم نے جس طرح ڈینگی کو ختم کرنے کےلئے کام کیا ، موجودہ حکومت کی بےحسی سے تمام محنتیں رائیگاں ہو گئیں۔
صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق چلڈرن ہسپتال لاہور پہنچ گئے۔ ٹیومر کا شکار گوجرانوالہ کے رہائشی 14 سالہ فرزان سے ملاقات کی اور عیادت کی۔ فرزان کے علاج و معالجہ کومزید بہتر بنانے کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نوٹس لیا تھا۔
عمران خان نے قومی رازوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ عمران خان کا یہ جرم ناقابلِ معافی ہے۔
#قومی_سلامتی_کھیل_نہیں
وزیراعظم شہبازشریف کی سعودیہ دورے سے واپسی پر صحت کے حوالے سے خصوصی میٹنگ۔ سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی شرکت۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے بریفنگ دی۔
Admin
یا اللّٰہ شب معراج النبی کے بابرکت دن میرے وطن پاکستان کی اور اس میں بسنے والے شہریوں کی حفاظت فرما۔ یا اللّٰہ پاکستان کو امن و سکون اور سلامتی کا گہوارہ بنا دے میرے وطن کو اندرونی اور بیرونی خطرات آور سازشوں سے محفوظ فرما آمین ثم آمین۔
تمام اہل اسلام کو شب معراج مبارک ہو!