بلوچستان کے ضلع بارکھان کے قریب کنویں سے ملنے والی خاتون کی دو بیٹوں سمیت مسخ شدہ لاشیں اور قتل سے کچھ دن پہلے خاتون کی قرآن پاک اٹھا کر دہائیاں خدا کے عرش کو ہلانے کے لئے کافی ہیں۔ اگر انصاف کے معاملے میں امیر و غریب کی تقسیم باقی رہی تو اس قوم کی بربادی زیادہ دور نہیں…
سیالکوٹ میں ناموسِ رسالت کی آڑ میں غیر ملکی کا قتل اور جلانے کا واقعہ انتہائی شرمناک، افسوس ناک اور اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے۔ اس طرح کی شدت پسندی سے اسلام کوسوں دور ہے۔ ایسے شدت پسندوں کو کنٹرول کرنا اور ان کے ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی وقت کی ایک اہم ضرورت ہے
پولیس لائن پشاور کی مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے معصوم نمازیوں کو دھماکے میں شہید کر دینا نہایت ظالمانہ فعل ہے۔ اس دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اللّٰہ شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ آمین
#muftitariqmasood
تَقَبّلَ اللّٰہُ مِنّا وَمِنْکُمْ
تمام مسلمانوں کو عید الفطر مبارک۔ اللّٰہ ہمارے ٹوٹے پھوٹے اعمال کو قبول کرے اور تمام امت مسلمہ پر اپنی خصوصی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت اور ان پر ایمان اہل سنت اور اہل تشیع کا متفقہ عقیدہ ہے بندہ اُن کی شان اقدس میں گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا میرے بیان سے ادھوری بات لے کر جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے, وہ قطعی غلط اور بے بنیاد ہے.
#PropagandaAgaisntMuftiTariqMasood
#standwithtariqmasood
رجب طیب اردگان کی فتح ترکی اور تمام عالم اسلام کو مبارک ہو۔ اردگان کی لگاتار تیسری فتح میں ہمارے حکمرانوں کے لئے بھی یہ سبق ہے کہ عوام کے دلوں میں حکومت کاموں سے ہوتی ہے محض دعووں سے نہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اچھے حکمران کو منتخب کرنا ترک قوم کے سمجھدار ہونے کی بھی دلیل ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور رحمۃ اللّٰہ علیہ کی حادثہ میں شہادت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ان کی شہادت کو قبول کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اس سانحہ کی شفاف تحقیقات کرائے۔
میرے نام سے سوشل میڈیا پر سیاسی صورتحال سے متعلق بہت سے فیک ٹوئیٹس چل رہے ہیں۔ ان ٹوئیٹس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ میں صرف اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹوئیٹس کا ذمہ دار ہوں۔ میرا آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ یہ ہے
@Muftitm
کامسیٹس یونیورسٹی کے پرچے میں بہن بھائی کے مقدس ترین رشتے کی تذلیل پر مبنی سوال ہماری اقدار اور خوبصورت خاندانی نظام پر بد ترین حملہ ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا پروفیسر کو بلیک لسٹ کر دینے کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ایسے شر پسندوں کو قرار واقعی سزا دے۔
اسلام کا نام استعمال کر کے جڑانوالہ میں جس شدت پسندی کا مظاہرہ کیا گیا اور حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اقلیتوں کے بارے میں واضح احکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں اس پر حقیقی مسلمان اور عاشقان رسول شرمندہ ہیں۔ عوام کو کسی قیمت پر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی.
سینٹ میں جو تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت بل منظور ہوا ہے امید ہے کہ اس سے صحابہ کرام و اہل بیت عظام کی گستاخیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی اور فرقہ وارانہ فسادات میں کمی آئے گی۔ اس تاریخ ساز بل کو منظور کروانے میں جس نے بھی کردار ادا کیا وہ داد کا مستحق ہے۔
#ناموس_صحابہ_بل
جاپان میں زلزلہ آیا ہے۔ الحمد للّٰہ ہم خیریت سے ہیں۔ سونامی کا خطرہ ہے۔ احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ سب کے ساتھ خیریت و عافیت کا معاملہ فرمائے
#earthquakejapan
#muftitariqmasood
ترکی کی مشہور علمی و روحانی شخصیت شیخ محمود آفندی رحمہ اللہ تعالی کا سانحہ وفات امت مسلمہ کے لیے بہت بڑا خسارہ ہے۔ آپ نے جبر و استبداد کے اُس دور میں دین کی شمع کو روشن رکھا جب ملک میں دین کا نام لینا قانونا جرم تھا۔ اللہ تعالی انہیں درجات عالیہ نصیب فرمائے
#muftitariqmasood
گذشتہ روز پشاور میں ہونے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے. ملک دشمن عناصر نے ملک میں بدامنی کو ہوا دینے کے لیے ایک بار پھر اپنا منہ اٹھایا ہے- پوری ملت کو اس موقع پر اتحاد سے کام لینا چاہیے اور فرقہ واریت کے انتشار اور باہمی جنگ و جدال سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا چاہیے
سلام ہے ان جانبازوں کو جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر چئیر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالا۔ اس آپریشن میں جس جس نے بھی حصہ لیا خواہ وہ پاک آرمی کے جوان ہوں، مقامی افراد ہوں یا پھر ریسکیو ٹیمیں ہوں وہ سب داد کے مستحق ہیں۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص یہ کہے " (میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر راضی ہوا)" تو جنت اس کے لیے واجب ہوگئ۔
(1529:ابو داود)
"كَفٰى بِالْمَرْءِ كِذْبًا اَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَاسَمِعَ۔"
(7:انسان کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ جو بات سنے (بغیر تحقیق کے) لوگوں سے بیان کرنا شروع کر دے۔ (مسلم