pir noorulhaq qadri Profile
pir noorulhaq qadri

@NoorulhaqPir

11,764
Followers
23
Following
18
Media
163
Statuses

Federal minister for religious affaires & interfaith harmony government of Pakistan

Islamabad, Pakistan
Joined February 2019
Don't wanna be here? Send us removal request.
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلۓ” امپورٹڈ نامنظور حکومت “ کس حد تک خوشامد پر آگئ ! امر بالمعروف اور نہی عن المنکر طالبان کی نہیں قرآن کی اصطلاح اور امت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ھے ! IMF کے نامزد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل صاحب ! آپ ھوش میں تو ھیں ؟ کیا بکواس کر رھے ھیں ؟؟
1K
16K
37K
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 months
عمران خان اورمحترمہ بشری بی بی صاحبہ کے نکاح اور عدت کو عدالتوں میں گھسیٹنا محض سیاسی انتقام کے خاطر ایک مقدس رشتے اور سنت محمدی کے بنیاد پر استوار پاکیزہ تعلق کی شدید بیحرمتی کی گئ ! ملوث عناصر نے اپنے اخلاقی پستی اور تعصب کا اظہار انتہائی بے شرمی اور بھونڈے انداز میں کیا
132
3K
9K
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
مرکزی روئیت ھلال کمیٹی کے فیصلہ سے پہلے عید یا رمضان کا فیصلہ کرنا کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کیلۓ مناسب نہیں جب حکومت کاایک متعین ادارہ اور وھاں جیّد علماء سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ھے پہلے سے اھم دینی وشرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ھے
938
774
6K
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
ریاست مدینہ کے تصور کے خلاف افواہ ، جھوٹ اور منفی پروپیگنڈہ کو ایک دفعہ پھر شکست ! کوئ منکر ختم نبوت اقلیتی کمیشن کا رکن نہیں ! الحمدللّٰہ جھوٹ پھیلانے والے نامراد ھو گۓ ! خاتم النببین کے فیضان اور وسیلہ سے عمران خان کی قیادت میں پاکستان اسلامی فلاحی مملکت بن کے رھے گا انشاللہ
385
1K
6K
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
11 months
عمران خان ! راحت ھو یا تکلیف ھم ساتھ ھیں ! ریاست مدینہ ، رحمت للعالمین اتھارٹی ، تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور پاکستان کیلۓ
36
706
4K
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
کالعدم مذھبی تنظیم نے تشدد اور عسکریت کا راستہ اپنایا ھے ! ھر تین ماہ بعد ملک کو بند کرنے کا اعلان ریاست پاکستان کو کمزور بنانے کی سازش ھے جس کا عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا ناموس رسالت سے کوئ تعلق نہیں ! بامقصد اور سنجیدہ مزاکرات سے حکومت نے کبھی انکار نہیں کیا !
334
352
2K
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
سیالکوٹ کا واقعہ قابل مذمت اور دردناک ھے غیر ملکی اور غیرمسلم شہری کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ھےواقعہ سے نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روح کو تکلیف پہنچ گئ ھوگی واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ھے مجرم بے نقاب ھونگے توھین رسالت یاتوھین مذھب کےروک تھام قوانین موجود ھیں
126
187
2K
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
یورپی یونین میں پاکستان کے خلاف قرارداد حقائق کے برعکس اور متعصبانہ ھے مذھبی آزادیوں کیلۓ پاکستان کے اقدامات کا عالمی سطح پر انصاف پسند طبقات معترف ھیں قرآن وسنت کے تعلیمات پر وضع شدہ قوانین اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے بھی ضامن ھیں ھمارا ملک اور پارلیمان خود مختار اور آزاد ھیں
141
171
2K
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 months
مجلس وحدت المسلمین کے قیادت کے موجودگی اور مشاورت کے ساتھ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد نیک شگون اور خوش آئندہ ھے ۔ اگلے مرحلے میں پی ٹی آئ کیلۓ کامیابی اور کامرانی کا باعث ھوگا انشااللہ دونوں جماعتوں کے قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ھوں
9
248
1K
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
شکریہ عمران خان🌹26 ستمبر سے9 اکتوبر تک ملکی سطح پر بسلسلہ جشن عید میلاد النبی PTI کےزیراھتمام"عشرہ رحمة للعالمين "منانے کا فیصلہ ! عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختون خواہ کی حکومتوں کو سرکار ی اھتمام کرنے کی ھدایات ! پی ٹی آئ کے تمام صوبائ ، ریجنل اور صوبائ تنظیمات بھی حصہ لیں گی
13
235
1K
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
11 months
محب وطن جماعت PTI کے کارکنان کو دھشت گرد ثابت گرنا مذموم سازش اور رجیم چینج کا حصہ ھے! PDM پاکستانی عوام اور پاک فوج گےدرمیان دوریاں پیدا کرنا چاھتی ھے- PTI کے نظریاتی ورکرز اپنے عمل اور کردار سے اس زہریلے پروپیگنڈہ کا جواب دے گی 🌹پاکستان، پاک فوج ،عمران خان زندہ باد 🌹
14
371
1K
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
اسلامی تاریخ ، تعلیمات اور پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کی مذھیبی آزادی اور عبادت گا ھوں کی حفاظت کےضامن ھیں !عمران خان کی حکومت اپنی اقلیتوں کے ساتھ ھر گز ھندوستاں جیسا سلوک نہیں کرے گا ! پاکستان بین المذاھب ھم اھنگی کیلۓ اقدامات جاری رکھے گا ! 50 لاکھ ھندوآبادی بھی پاکستانی ھیں
79
156
633
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 months
باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے پرامن سیاسی اجتماع کو سبوتاژ کرنے، رکاوٹ ڈالنے ، کارکنوں کو ھراساں کرنے اور سابق صوبائ وزیر انورزیب خان کو گرفتار کرنے کی نگران حکومت اور خیبر پختونخواہ پولیس کی کوشش شرمناک اور قابل مذمت ھے ! منفی اور انتقامی کارروائی کامیاب نہیں ھوگی انشااللہ
10
88
580
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
8 months
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی صاحب کے مبینہ انکشاف نے وطن عزیز میں آئین کے تدوین اور قانون سازی کے طریقہ کار پر کئ سوالیہ نشانات لگاۓ ھیں ! اعتراف حقیقت کے طور پر صدر صاحب کے طرف سے وضاحت جراتمندانہ ھے ! شاید پہلے بھی ھوتا رھا ھوگا لیکن یہ پہلا صدر ھے جو قوم کو بتا رھا ھے
4
125
439
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
9 months
باجوڑمیں ایک مذھبی سیاسی جماعت کے کنونشن میں دھماکہ بزدلانہ دھشت گرد کاروائ ھے جو انتہائ قابل مذمت اور قابل نفرت ھے ! قیمتوں جانوں کا ضیاع قابل افسوس ھے!ھم باجوڑ کےعوام اور جمعیت العلماء اسلام کے ساتھ دکھ درد کے لمحات میں برابرشریک ھیں! ملوث عناصر کو بےنقاب کر کے سخت سزا دی جاۓ
3
68
359
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
لاھور کے تاریخی مسجد میں گانے اور رقص کی عکسبندی نہ صرف انتہائ افسوسناک بلکہ عبادت گاہ کی توھیں کے مترادف ھے ! اسلامی شعائر کے تقدس کی پامالی اور معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کے اس کوشش کی مکمل تحقیق اور ذمہ دارن کو سزا دی جائیگی ! پنجاب حکومت اور محکمہ اوقاف سے رابطہ میں ھوں
27
78
352
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
11 months
مریم نواز صاحبہ کا دین فروش علماء کے گروہ کے ساتھ ملاقات اورخطاب کا مقصد صرف اور صرف مستقبل قریب میں دین کے نام پران نام نہاد ملاؤں سے عمران خان کے خلاف کفر ، گمراہ اور واجب القتل فتوی کا حصول ھے ! خبردار اس طرح کے سازش کو علماء ومشائخ حق ناکام بنا کر علما سوء کا مقابلہ کریں گے
13
91
332
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
5 months
پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب چیرمین بیرسٹر علی گوھر خان ،جنرل سیکرٹری عمرایوب خان،صوبائی صدرعلی امین گنڈاپور اورصوبائ سیکرٹری جنرل علی اصغر خان سمیت تمام نومتخب مرکزی اور صوبائ عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ھیں اور تعاون کا یقین دلاتے ھیں ! پاکستان زندہ باد 🌹 PTI پائندہ باد
4
62
338
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
6 months
پروفیسر ڈاکٹر محمد طاھر القادری لاکھوں دلوں کی دھڑکن اور دنیا بھر میں ھر نسل اور زبان کے مسلمانوں کے روحانی اور مذھبی رھنما ھیں ! آپ کے دینی ، فکری ،علمی خدمات اور امن ومحبت کےپیغام کا ایک زمانہ معترف ھے! غیر مناسب ریمارکس سےاحتراز بہتر ھے ! احساسات اور جذبات کا خیال رکھا جاۓ
21
95
334
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
حرم مقدس مدینہ منورہ میں بلندآوازیں اورنعرہ بازی آداب شہر رسول صلی اللہ علیہ وسلم اوراحترام مدینہ کیےخلاف ھےمیں ذاتی طور پر شدید کرب کی کیفیت میں ھوں! یہ کسی جماعت یا قیادت کی ھدایات نہیں بلکہ ایک حکومت کےخلاف پاکستانی عوام کے غصہ اور نفرت کا نامناسب اور غیر معقول طریقہ اظہار ھے
29
75
304
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
5 months
کردارکشی ، بے بنیاد الزامات اور بالجبر من گھڑت بیانات کا سلسلہ اپنے تمام تر عروج پر ھے ! اس فلاپ ڈرامے اور واھیات سکرپٹ کا واحد مقصد (تسبیح والے ، لنگرخانہ وپناہ گاہ والے، صحت کارڈ والے، رحمت للعالمین اتھارٹی اور ریاست مدینہ کے علمبردار کو سر نگوں کرنا ھے ) قوم حقائق سے باخبر ھے
9
79
306
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
آج 17 اگست 2021 وفاقی کابینہ کی میٹنگ میں وزریر اعظم عمران خان نے وزیر تعلیم شفقت محمود کو سختی سے ھدایات جاری کردی کہ جلد از جلد نبی رحمت سرکار مدینہ کی سیرت مطہرہ کو قومی نصاب کے آٹھویں ، نویں اور دسویں جماعت کیلۓ بطور مضمون شامل کیا جاۓ آئیندہ ھفتہ اس پر باقاعدہ میٹنگ طلب🌹👍
16
36
287
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
باحیا ، باعفت، اور سیاست سے لاتعلق عبادت گزار خاتون محترمہ بشری بی بی پر جادوگرنی ، جنتر منتراور جادو ٹونے کے دشنام طرازی کرنے پر خوش اور خاموش بیحس عناصراخلاقیات کے درس دیتےنہیں تھکتے! بطورسیاستدان مرد عورت یا HE & She کی تفریق نہیں ! جب کوئ حدود پارکرتا ھے تو کیوں نہیں سوچتا ؟
10
86
268
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
مذموم سياسی مقاصد کے حصول کیلۓ عالمی سطح پر ناموس رسالت کے محافظ اور جان نثار عمران خان اور اس کے رفقاء کار پر توھیں مذھب / توھین رسالت کا مقدمہ درج کرنا انتہائ شرمناک ، قابل مذمت ھے ! مذھب کا اس طرح استعمال خود توھین مذھب کے مترادف ھے
25
92
251
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
8 months
جڑانوالہ کاواقعہ جس میں مسیحی عبادت گاہ کی بیحرمتی کی گئ اوراقلیتوں کے املاک کو نقصان پہنچایا گیا شرمناک اور قابل مذمت ھے ! اگر کوئ گستاخی کا مرتکب ھے تو پاکستان میں اس کیلۓ قانون موجود ھےاس طرح کےواقعات ایک مذھبی جنونی معاشرے کی عکاسی کرتی ھے! ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جاۓ
6
60
252
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
آج امپورٹڈ نامنظور حکومت کی طرف سے جگہ جگہ رکاوٹوں کے باوجود داتا کی نگری لاھور میں سابقہ تمام ریکارڈ توڑنے والے عظیم آلشان جلسے سے ملک کے اندر اور باھر بہت سارے لوگوں کی کا نپیں ٹانگ گئ ھیں 🌹 شاباش لاھور 🌹 مبارک ھو عمران خان
26
40
248
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
فرانس کے صدر اور میاں شھباز شریف کی محبت بھری جھپیاں اور خوشگوار دوستانہ ماحول ! معصومانہ سوال : کہاں گۓ وہ عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دعوی کے ساتھ ملک بند کرنے والے ؟ وہ فرانس کے خلاف احتجاج تھا یا عمران خان کے خلاف سڑکوں پر بٹھاۓ گۓ تھے ؟؟
38
84
248
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
1 year
میرا استعفی منظور ھو گیا!عمران خان کے حکم پر استعفی دیا تھا! آگے بھی عمران خان کے سنگ سنگ چلیں گے آندھی ھو یا طوفان اللہ سبحانہ و تعالی کے حکم سے راستہ روکیں گے! این ۔اے 43 کے وفادار عوام کی طرح ان کا نمائیندہ بھی (اياك نعبد واياك نستعين ) کے ساتھ رھاانشااللہ تسبیح والا پھر آۓ گا
11
33
244
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
9 months
قید و بند سے تحریک اور نظریہ ختم نہیں ھوتا بلکہ مزید قوت اور عزت کے ساتھ ابھرتا ھے ! PTI کے کارکن صبر ، استقامت اور حوصلہ کے ساتھ عمران خان کے سیاسی نظریہ اور آزادی کے فکر کے ساتھ وابستہ رھیں ! سیاسی ، قانونی اور آئینی جد وجھد جاری رھیگی انشااللہ حق اور سچائ کا بول بالا ھوگا
19
68
234
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد خاتون رکن پارلیمنٹ محترمہ ناز شاہ صاحبہ نےانتہائ مدلل،معقول انداز اور پارلیمانی لب و لہجہ میں ناموس رسالت اور مذاہب کےاحترام کا مقدمہ پیش کیا ھے تمام مذاہب کےپرامن پیروکار، دنیا بھر کے مسلمان اور پاکستانی قوم اس جرآت اور دانش کو سلام کرتی ھے
9
29
212
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور قیادت کے بارے فضل الرحمان کالب ولہجہ بازاری اوربد تمیزی ھے! پنجاب ضمنی الیکشن کےنتائج ھضم نہیں ھورھےیا عمران خان کےساتھ نصرت خداوندی پرحواس باختہ ھو رھےھیں ؟ سن لو ! اللہ تعالی کےحبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کو میرا رب کبھی رسوا نہیں کرتا
29
62
206
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
شکریہ عمران خان ! قبائلی عوام کے ترقی کیلۓ کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ھو گیا ! خیبر پاس اکنامک کوری ڈور 65 ارب روپے کے خطیر رقم سے ایک عظیم منصوبہ کی منظوری ! لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا قبائیلی خطہ کے علاوہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کو فائدہ ھوگا انشااللہ !
17
42
192
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
6 months
فلسطین اور کشمیر کیلۓ عالمی سطح پر گرجدار آواز اور موثرانداز میں بات کرنے والا ، اپنے بیانیہ سے اقوام عالم کے ضمیر کو جگانے کیلۓ کوشان امت مسلمہ کے قائد عمران خان سلاخوں کے پیچھے ھے! باھر ھوتے تو ضرور فلسطینیوں کے آواز بن جاتے! ایسے موقع پر شاہ محمود قریشی صاحب بھی یاد آجاتے ھیں
9
58
199
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
7 months
شاہ محمود قریشی دو مرتبہ وزیر خارجہ، ایک معروف روحانی اور سیاسی خانوادہ کے چشم وچراغ ، نفیس اور خوش گفتارسیاسی رھنما کوہتکھڑیوں میں جھکڑا ھوا عدالت میں پیش کیا جاتا ھے ! شاہ صاحب ڈاکو ، قاتل یا سمگلرنہیں صرف عمران خان کے ساتھ وفا نبھارھا ھے! یہ منظر پاکستانیوں کیلۓ تکلیف دہ ھے
6
45
202
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
5 months
باجوڑ سے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے اھم رھنما گل ظفر خان کے 9 سالہ معذور بیٹے کی حکومتی کارندوں کی طرف سے اغوا کا واقعہ انتہائی شرمناک ، ظالمانہ اور تمام اقدار و روایات کے خلاف ھے ! ان اوچھے ھتکھنڈوں سے تحریکوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا ! ضرور محاسبہ کریں گے
2
41
190
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
11 months
ترکی کے پرامن اور شفاف انتخابات اور امت مسلمہ کے قائد جناب 🌹 رجب طیب اردوگان 🌹 کے کامیابی پر ترکی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ھیں ! اللہ تعالی ترکی قوم اور ملک کو ترقی ، امن اور کامیابی کے راستہ پر گامزن رکھے
Tweet media one
8
22
183
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
11 months
ھم سب عمران خان کے ساتھ وفاداری نبھائیں گے! پاکستان عمران خان کے قیادت میں ترقی و کامرانی کی طرف گامزن رھے گا ! تمام دوست ثابت قدم رھیں انشااللہ PTI کوکچھ نہیں ھونے والا ! پارٹی چھوڑنے والے پشیمان ھوکر جلد واپسی کیلۓ رابطہ کریں گے 🌹پاکستان 🌹زندہ باد ❤️عمران خان ❤️پائیندہ باد
10
45
185
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
عمران خان حکومت کو بیرونی سازش یا مداخلت کے ذریعے ختم کرنے کے بعد سیاسی افراتفری اور کشیدگی میں مسلسل اضافہ ھو رھاھےاور برسر اقتدار اشرافیہ اور ان کےمعاونین کے خلاف عوامی غیض وغضب ایک خطرناک تصادم کی طرف جا رھاھے فوری عام انتخابات کے اعلان سے اس تصادم سے نجات ممکن ھے
10
27
161
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
ریاست مدینہ کے بنیادی فکر اور خدو خال سے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے روشنی میں نوجوانوں کو روشناس کرنے کیلۓ عمران خان کا وزیر تعلیم شفقت محمود کو مڈل سے انٹرمیڈیٹ تک باقاعدہ نصاب میں شامل کرنے کا حکم ! جناب وزیر اعظم اللہ تعالی اپ کو اجر عطا فرماۓ
11
40
169
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
6 months
عرب سوشل میڈیا اور فلسطینی عوام عمران خان کو کس نظر سے دیکھتے ھیں اندازہ لگانا مشکل نہیں
@Meemmag
مجلة ميم.. مِرآتنا
6 months
"الفلسطينيون وقفوا لوحدهم يناضلون من أجل حقهم".. من محبسه في #باكستان، #عمرا��_خان يغرد من أجل #فلسطين #طوفان_الأقصى
141
3K
5K
5
64
166
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
1 year
کسی کے گھر میں داخلہ کیلۓاجازت اور وہ بھی اھل خانہ کی خوشی اوررضاکے ساتھ مشروط ھے (القرآن سورہ نور آیت 27)کسی کے گھر تاک جھانک کرنے والےکے آنکھ پھوڑنے کا شریعت اجازت دیتا ھے ! اس دینی حکم سے زمان پارک میں چاردیواری کے تقدس کی پامالی کا اندازہ لگایا جاۓ کتنا بڑا جرم کیا گیا ھے ؟
Tweet media one
20
88
165
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی کے دنیا فانی سے رحلت کی خبر بوجھل اور غمگین دل سے سن رھا ھوں ! اپنے موقف پر ثبات اور استقامت اپ کاطرہ امتیاز تھا ! اللہ تعالی مغفرت فرماۓ اور خاتمُ النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت نصیب فرماۓ
14
12
155
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
9 months
عمران خان ! خیبر کے قبائل آپ کا شکریہ ادا کرتے ھیں 🙏🙏 ایک وطن دوست لیڈر کے طور پر آپ نے ھمارے قابل فخر شھید نوجوان کی شھادت کو خراج عقیدت پیش کر کے ھمارے حوصلے بڑھاۓ
Tweet media one
2
41
158
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
10 months
سویڈن میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے پر امت مسلمہ کوروحانی تکلیف اور اذیت میں مبتلا کیا گیا آزادی راۓ کے نام پر ڈیڑھ ارب سے زائد انسانوں کے عقائد اور مذھب کے توھین کا سنگین ارتکاب جرم کیا گیا ! PDM حکومت کی سفارتی خاموشی ناقابل فہم ھے! ایسے مواقع پر عمران خان کی جرات یاد آ جاتی ھے
6
51
164
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
تین سال مسلسل جھوٹ اورالزام تراشی پر مبنی بر سر اقتدار ٹولے کامہنگائ پر واویلا اور بیانیہ امپورٹڈ حکومت کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے پٹرولیم مصنوعات میں تیس روپے کے اضافہ سے طبعی موت مر گیا ! عوام کو گمراہ کرنے پر پاکستانی قوم سےمعافی مانگنی چاھۓ ! کوئ شرم ھوتی ھے کوئ حیا ۔۔۔۔
13
43
163
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
8 months
گلگت بلتستان کے حالات ھر روز گزرنے کے ساتھ بد سے بد ترین ھوتے جارھے ھیں ! جلد تر اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ھے ! مختلف مکاتب فکر کے مذھبی قیادت کو ارباب اقتدار سے مل کر فروعی اختلافات کو بھلا کر اس مسلکی منافرت کے آگ کو مزید بھڑکانے سے روکنا چاھۓ ! طاقت نہیں حکمت کی ضرورت ھے
7
33
150
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
گستاخانہ خاکوں کی بار بار اشاعت اور تشہیر نے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشاق کے دل اور روح زخمی کر دیےھیں اظہار راۓ کے نام پر فرانس کے صدر کا مذموم اقدام کا دفاع مجرمانہ ، احمقانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ھے ! اسلامی ممالک مل کر سفارتی ذرائع سے جواب دیں اور موثر اقدامات کریں
13
39
151
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
11 months
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ حجاج کرام کے سہولت کیلۓ عمران خان نے 2019 کے حج میں ذاتی طور پر سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں فرمائش کی تھی جو قبول کی گئ تھی اور حج 2019 میں پہلی دفعہ پاکستانی حجاج اس سے مستفید ھو گۓ تھے ! ریکارڈ درست کرنا ضروری ھے
2
34
151
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
میرے حلقہ نیابت کے باھمت نوجوان فیض الرحمان شینواری کی کامیاب کہانی خود ان کی زبانی ! پسماندگی اور بدامنی سے بدحال سابقہ فاٹا کیلۓ خوش حالی اور روشنی کا پیغام ! صد آفرین کامیاب جوان 🌹 آپ سلامت رھیں وزیر اعظم عمران خان 🌹 شکریہ عثمان ڈار
24
21
139
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
1 year
مولاناُفضل الرحمان کے رعونت بھرے لہجے کے پیچھے ایک خوف کار فرما ھے! تخت اسلام آ��اد سے محروم ھونے کا خوف ! شھباز شریف کو حکم مولانا سے نہیں امریکی آقاؤں سے ملتا ھے تل ابیب اور نیو دھلی کی خواھش ھے کہ عمران خان کو سختی سے کچلا جاۓ ! عوام جان چکی ھے کہ شو باز اور ڈرامہ باز کون ھیں ؟
9
40
144
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
ترک عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کے ساتھ محبت کا اظہار سابقہ فاٹا کے غیورعوام ، TiKa ، ترک قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ھیں ! روح اور دل رشتہ ❤️🌹 پاک ترکی دوستی سدا بہار اور زندہ باد 🇹🇷🇵🇰
Tweet media one
Tweet media two
Tweet media three
Tweet media four
10
21
134
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
سعودی عرب کی حکومت کاحج کو محدود کرنے کا فیصلہ مناسب ، شریعت کے حکم اور حالات کے عین مطابق ھے ! سعودی وزیر حج و عمرہ نے اعلان کرنے سے پہلے ھمیں اعتماد میں لیا جس کیلۓ شکریہ ادا کرتا ھوں ! سعودی قیادت نے ھمیشہ حجاج اور زائرین کی بہتر خدمت کی ھے اور حفاظت و سہولت کا خیال رکھا ھے
8
29
139
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
آزاد جموں کشمیر کے حکومت نے فیصلہ کیا ھے ریاست میں تمام مساجد کو بجلی مفت فراھم کی جائیگی۔اللہ تعالی کےگھروں کو روشن وآباد رکھنے کا یہ اقدام قابل صد ستائش ھے ! ھم وزیر اعظم سردار تنویر الیاس ، وزیر اوقاف و مذھبی امور صاحبزادہ حامد رضا سمیت پورے کابینہ کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں
4
28
136
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
اسلاموفوبیا کے خلاف موثر اور پرزور آواز پر عمران خان کی کوششیں کامیابی سے ھمکنار ھو رھی ھے UN میں قرارداد کی پیشی کے بعد عمل درآمد بھی ممکن ھو سکے گا صرف پاکستانی نہیں پوری امت مسلمہ عمران خان کے ممنون احسان ھیں 15 مارچ اسلاموفوبیا کا عالمی دن پاکستان کی عظیم سفارتی کامیابی ھے
12
28
133
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
خیبر پختونخواہ ضلع کرک میں مندر کو نقصان پہنچانے کی کوشش پاکستان کے مذھبی ھم اھنگی کے خلاف سازش اور ناقابل برداشت ھے ! اس طرح کے رویے دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کے خلاف ھیں ۔اقلیتوں کی مذھبی آزادی کا تحفظ ھماری دینی، آئینی ، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ھے
39
22
131
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
اسرائیل کوکسی صورت تسلیم نہ کرنے سے متعلق عمران خان کے واضح، دو ٹوک اور قطعی موقف نے اسلامی دنیا کے بیشتر ممالک کے خارجہ پالیسی کو ابہام اور گو مگوں کی کیفیت سے نکال دیا ھے ! پاکستان کی پالیسی کو تمام اُمّہ میں پسنداور follow کیاجارھاھے ! ایک دفعہ پھر پاکستان کاوقار عمران خان !
14
22
135
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
وزیر اعظم عمران خان کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر خطاب بہت عمدہ اور موثر تھا ایک قومی اور بین الاقوامی رھنما کے طور پر ملکی مسائل ، تحریک پاکستان کے محرکات اور ریاست مدینہ کے بنیاد پر انتہائ مربوط اور دل و دماغ کو چھونے والی مدلل تقریر ! خان صاحب اللہ تعالی آپکی مدد اور حمایت کرے گا
32
20
131
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
یکم مئ یوم مزدور ! میر ے نبی کریم آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا “ کہ محنت ، مشقت اور کسب سے کمانے والا اللہ تعالی کا دوست ھے “ اللہ تعالی کے ان دوستوں کا عزت کیجۓ ، خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، ان کے اچھے کام کی تعریف کریں اور جلد از جلد ان کا اجرت دیجۓ
9
24
125
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
وزیر اعظم عمران خان کا انتباہ جس میں جنسی جرائم کے بڑھتے ھوۓ واردات کو پھیلتی ھوئ فحاشی اور عریانی سے منسلک کیا گیا بالکل حقائق کی عکاس اور استدلال کے مطابق ھے ! فلم اور ڈرامہ کی ھیجان خیزی اور بے مقصد آزادی بھی جنسی جرائم کے پھیلاؤ کے اصل اسباب میں سے ھیں ! توجہ کی ضرورت ھے
24
21
123
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
بھارت میں مودی سرکار کی آشیرباد سے اسلاموفوبیااورتوھین رسالت کا مجرمانہ اور شرمناک مہم زور وشور پر ھے!امپورٹڈ نامنظور حکومت کا رد عمل رسمی،،ظاھری، سطحی اور غیر موثر ھے۔اس سے کئ قدم آگے جانے کی ضرورت ھے! شان رسالت پر ھمارے مال،اولاداور جان قربان! عمران خان کی کمی محسوس کی جارھی ھے
8
36
119
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
غاصب اسرائیلی فورسز کی طرف سے مسجد اقصی کے اندر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر تشدد ، فائرینگ اور خوف و ھراس پھیلانا قبلہ اوّل کی بیحرمتی اور ماہ مبارک رمضان کے تقدس کی پامالی کے مترادف اور قابل مذمت ھے اقوام متحدہ فوری نوٹس لے پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت فلسطینیوں کے ساتھ ھے
16
21
120
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
برادر اسلامی ملک ایران میں صدارتی انتخابات کے انعقاد پر ایرا��ی قوم اور نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کرتا ھوں اطلاعات کے مطابق 133 ممالک میں مقیم ایرانیوں نے حق راۓ دھی استعمال کیا ھے ! عنقریب بیرون ملک پاکستانی بھی آئندہ انتخابات میں اپنا حق راۓ دھی استعمال کریں گے
9
18
114
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
6 months
مولانا طارق جمیل صاحب کے بیٹے عاصم جمیل کے ناگہانی سانحہ انتقال کا بہت رنج اور افسوس ھے ! الله تعالى مرحوم کے خاندان اور عزیزوں کو صبر جمیل عطا فرماۓ اور مرحوم کو کامل مغفرت اور بلند درجات عطا فرماۓ۔ آمین یارب العالمین
5
12
121
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی شہرت کے حامل مسلم دانشوروں کے ساتھ سوال و جواب اور مکالمہ کامقصد حقیقی ریاست مدینہ کے تصور ، اعلی اخلاقی اقدار اور سیرت نبوی سے نوجوان نسل کو روشناس کرنے کی جستجو اور طلب ھے جو پاکستان اور امت مسلمہ کے جدید ادوار میں ممتاز اور اپنی مثال آپ ھے
16
9
113
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
سعودي عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز لے حکم سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہریوں کیلۓ اقامہ اور ویزہ سے متعلق رعایت اور نرمی قابل ستائش اور سعودی قیادت کے انسان دوست رویہ کی عکاسی کرتی ھے ! پاکستانی قوم اور حکومت اس اقدام کیلۓ دعاگو اور شکر گزار ھے
11
13
112
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
9 months
ظلم و تشدد کے بد ترین کارروائیوں نےانسانیت دشمن اسرائیل کو بھی پاکستان کے خلاف بولنے کا موقع دیا۔ بجاۓ اسکے کہ شرم سےڈوب مرے اور اپنے حیا سوزاقدامات کو روکےالٹا عمران خان کو یہودیوں کا دوست قرار دینے کا پروپیگنڈہ کیا جا رھاھے ! مذھب کارڈ کا بیجا استعمال ! شرم تم کو مگر نہیں آتی
5
32
111
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
شہر رسول مدینہ شریف کے ادب اور حترام میں جوتوں کے بغیر چلنے والے ، 🌹 در حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے درویش 🌹اور عالمی سطحی پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ناموس کا مقدمہ اجاگر کرنے والے لیڈر عمران خان کو اللہ تعالی کبھی بھی نہیں گرنے دیگا 🌹انشااللہ تعالی 🌹
Tweet media one
23
17
107
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
1 year
امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ انتہا کو پہنچ گئ ھے ! فواد چودھری صاحب کی گرفتاری قابل مزمت اور شرمناک ھے ! پاکستانی عوام کے آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رھی ھے ! منفی ھتکھنڈوں سے عمران خان کے مقبولیت کو کم نہیں کیا جا سکتا
5
21
107
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
6 months
ایک عام فلسطینی اس مشکل وقت میں قائد امت مسلمہ عمران خان کی کمی کو کس طرح محسوس کرتا ھے ! اس ٹویٹ سے آپ کو اس احساس اور عمران خان کیلۓ امت مسلمہ کے جذبات کا اندازہ ھو جاۓ گا ! سلامت رھیں عمران خان
@AlReemHamad00
🔻🔻(ف𓂆سطينية)🔻🔻🍁 #طوفان_الأقصى 🇵🇸
6 months
#عمران_خان ، أين أنت و الله اننا نحتاج رجلا صادقا محبا لله و رسوله و فلسطين مثلك . #ImranKhan where are you , by Allah we NEED an honest man like you who loves Allah and his massenger and Palestine. While this lion is in prison he is tweeting for us . #GazaUnderAttack
89
2K
5K
5
37
111
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
عظیم دینی درسگاہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم علامہ ڈاکٹر عادل اور ڈرائیور کی شہادت دشمنان وطن اور دین کی بزدلانہ اور بہیمانہ جسارت اور اپوری امت مسلمہ کیلۓ ایک اندوھناک سانحہ ھے ! مجرمان کو گرفتار اور نشان عبرت بنایا جائیگا ! امن کی کوششوں میں رخنہ ڈالنے کی ھر کوشش ناکام ھوگی
9
23
105
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
8 months
16 مہینے کا سیاہ دورپاکستان کے 75 سالہ تاریخ کا ظالمانہ، سفاکانہ اورغاصبانہ حکومت جس میں برسراقتدارٹولے نے بے دردی سے ملک کو لوٹا ، بدعنوانی اور اقربا پروری کی تمام اپنے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ملک کو جنگل کے قانون کے تحت ماوراۓ آیئن چلایا ! غریب عوام کے بد دعاؤوں کے ساتھ رخصت
8
31
106
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
سری لنکا نے کرونا کے وبا کے بعد ڈاکٹرز کی ھدایات پر مسلمان آبادی کے اموات کی تدفین کی بجاۓ جلانے کاُ حکم جاری کیا تھا جس پر اسلامی دنیا میں شدید اضطراب اور بےچینی پائ جارھی تھی عمران خان کے پرزور اصرار پر کل 25 فروری سری لنکا کی حکومت نے تدفین کی اجازت دے دی ! شکریہ عمران خان
Tweet media one
10
14
109
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
مشاھیر کاقول ھے ک کسی بھی ملک کی بقا ، سلامتی اور ترقی کیلۓ ایک اچھے استاد کی ضرورت ھے جو قوم کو پڑھاۓ ، محنتی کسان کی ضرورت ھے جو قوم کو کھلاۓ اور ایک طاقتور فوج کی ضرورت ھے جو قوم کو بچاۓ 🌹عمران خان سے زیادہ ملک کیلۓفوج کی ضرورت ھے 🌹 عمران خان آپ واقعی لیڈر ھیں
16
19
100
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
حضرت مفتی منیب الرحمان صاحب وطن عزیز کےمسلمہ علمی، فکری اور دینی شخصیت ھیں اور تمام طبقات کیلۓ قابل صد احترام ھیں ! کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سےمجھ پرناراض ھیں لیکن میں اورمیرا خاندان قبلہ مفتی صاحب کے دیرینہ نیاز مند ھیں ! صحافتی حلقوں کے متنوع سوالات پر چند جملےٹویٹ کر رھا ھوں
21
8
106
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
علوم نبوت کے ورثاء ، شریعت محمدی کے پاسدارن ، تصوف جنید بغدادی و طریقت غوث جیلانی کے خوشہ چین عظیم شہادت پر فایز میرے چچا 🌹، میرے بھائ 🌹، میرے بھتیجے 🌹اور میرے سلیم باچا 🌹ھم اپ کو بھول نہیں پا رھے ! 21 مئ یوم شھادت 🌹اور یاد شجاعت 🌹تمام احباب شھداء کو دعاؤوں میں یاد رکھیں
Tweet media one
21
23
95
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
عقیدہ ختم نبوت کے عظیم جدوجھد کے روح روان نامورشخصیات علامہ شاہ احمد نورانی ، مولانا مفتی محمود،مولانا غلام غوث ھزاروی،پروفیسر غفور احمد،مولاناعبدالستارخان نیازی،آغہ شورش کشمیری سمیت تمام عاشقان شمع رسالت کو سلام عقیدت و محبت 🌹7ستمبر 1974🌹مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی سلام
17
17
98
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
7 months
خاتم النبیین تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے جشن کے دن ھنگو میں دھماکہ اور نبی رحمت کے درجنوں پیروکاروں کی شھادت ! اس مبارک دن کو بھی خونی مناظر دیکھنے کو مل رھے ھیں ! کیا امیج بن رھا ھے پاکستان کا ؟ سیاسی گرفتاریوں اور تشدد سے فراغت مل جاۓ تو اس پر بھی سوچیں
2
28
101
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
8 months
مہنگائ اور بجلی کے بلوں کے خلاف عوامی غیض وغضب تیزی سے بڑھ رھا ھے ! ایسے حالات میں PDM جماعتوں کے رھنماء بھی واویلا کر کے مگرمچھ کے آنسو بہا رھے ھیں ! کیا دو ھفتے گزرنے کے بعد قوم بھول گئ ھے کہ 18 روپے یونٹ بجلی کو 60 روپے پر کون لے گیا ؟ عوام غاصبوں کا احتساب ضرور کریں گے
8
30
99
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
عمران خان پر امریکی نمائندہ کے ساتھ روابط کا الزام من گھڑت اور سراسر جھوٹ پر مبنی ھے عمران خان کی بڑھتی ھوئ عوامی مقبولیت اور سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلۓ امپورٹڈ حکومت اس طرح کے مزید الزامات اور جھوٹی کہانیاں بنا سکتی ھیں ! محب وطن پاکستانی بیدار اور ھوشیار رھیں
8
27
94
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
1 year
جنوبی پنجاب کے دور افتاد راجن پور کے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نتائج بتا رھے ھیں کہ عوام کی اکثریت کا فیصلہ کیا ھے ؟ مقتدرہ حلقوں کے ساتھ اب بھی وقت ھے کہ نوشتہ دیوار کو پڑھ لے خدانخواستہ عوامی طاقت اور راۓ کو بلڈوز کرنے کے نتائج ملک کیلۓ تباہ کن ثابت ھو سکڑے ھیں
3
13
96
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
سابقہ فاٹا قبائلی اضلاع کے غریب عوام کو صحت انصاف کارڈ کے سہولت سے محروم کرنے کا اعلان ! اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے 30 جون 2022 سے قبائیلی اضلاع کے صحت کارڈ فنڈز کو ختم کرنے کا انسانیت دشمن فیصلہ کیا ھے ! کیا قبائیلی اضلاع کے عوام اس ملک کے باشندے نہیں ؟؟ ملک دشمن فیصلہ
7
27
90
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
7 months
مستونگ دھماکہ ، ھنگو دوآبہ سانحہ اور 12 ربیع الاول اور جمعہ کے مبارک دن کا انتخاب ! گرتی ھوئ معیشت ، سیاسی ابتر صورت حال اور بے یقینی ! سب ایک ھی منصوبہ بندی ھے وطن کے دشمنوں کا ۔ اس کا نتیجہ کیا نکلے گا ؟ سنجید گی سے دیکھیں تو حالات بے قابو ھوتے جارھے ھیں
4
28
94
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
تمام عالم اسلام کو عید مبارک ! سانحہ کراچی اور کروناوائرس کے پیش نظر عید کو سادگی کے ساتھ منایا جاۓ ! صدر مملکت کے مقرر کردہ SOP,s کے ساتھ نماز عید کا اھتمام کیا جاۓ ! پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ھے جہاں مساجد عبادات کیلۓ پوری رمضان کھلی رھیں ! شکریہ وزیراعظم 🌹عمران خان 🌹
18
19
92
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
عظیم نقشبندی صوفی اوراللہ تعالی کے دین کا خادم اور برادراسلامی ملک ترکی میں اللہ تعالی کی معرفت کی بلند وبالا نشانی العارف باللہ فضیلة الشیخ 🌹محمود آفندی 🌹رحمہ اللہ تعالی کے سانحہ ارتحال میں پاکستانی علماء اور قوم ترک بھایئوں کے غم میں شریک ھے ! اللہ تعالی درجات بلند فرماۓ آمین
10
21
85
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
1 year
نصف ملین علماء کے قیادت کا مدعی شخص حواس باختہ ھو گیا ھے۔ عمران خان اس کیلۓ ڈراونا خواب بن گیا ھے ۔ انتہائ واھیات ، گھٹیا ، نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ پر اتر آیا ھے ! علماء حق اس خود ساختہ اور جعلی قائد کا فوری خبر لیں ۔ اس طرح کا طرز گفتگو دین اور علماء کے بدنامی کا باعث ھے
8
18
93
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
1 year
سال نو کے پہلے دن عمران خان کا خطاب۔ ایک نۓ جوش،جذبےاور ولولےکےساتھ،قوم کے روشن اورخوشحال مستقبل کے پیغام کو لیکر ۔ایک ایسا لیڈر جو ابھی تک زخموں سے لہولہان ھے ، جس کو قتل کرنے،کردار کشی کی اورکھیل سےباھر رکھنے کی تمام کوششیں جاری ھیں !عزم اور ھمت کےپہاڑکی طرح کھڑاھےھمارا خان 🌹
Tweet media one
11
9
87
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
ایک دفعہ پھر عمران خان سب پر بازی لے گیا ! وزیر اعظم کی خواہش اور حکم پر تقریباً 28 ارب روپے کا رحمت للعالمین سکالر شپ ملک کی تعلیمی تاریخ میں غریب بچوں کی اعلی تعلیم تک رسائ کا نوید اور پیغام !🌹 غریب کی نگہداشت ، تعلیم کا فروغ اور سرکار مدینہ سے عقیدت اس سکالر شپ کے بنیاد 🌹
23
12
84
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
حكومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری ھیں ! تحریک لبیک کی قیادت کے ساتھ حکومت کے جانب سے بندہ ناچیز ( نورالحق قادری ) وزیر داخلہ اعجاز شاہ ا، سیکریٹری داخلہ اور کمشنر اسلام آباد حصہ لے رھے ھیں ! مذاکرات کی کامیابی اوراحتجاج کو پر امن ختم کرنے کیلۓ دعا کی درخواست
14
8
87
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
3 years
پاکستان اور عالم اسلام کے محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا سانحہ ارتحال پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کیلۓ عظیم سانحہ ھے ! آپ نے ایک عظیم مقصد کی تکمیل کی اور پاکستان کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی ! اللہ تعالی مغفرت اور درجات بلند فرماۓ آمین یارب العالمین
11
12
78
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
1 year
مجھے شدید حیرت ھے نام نہاد یکطرفہ صحافت اور امپورٹڈ نامنظور حکومت پر جو کراچی کے ایک آوارہ اور بگڑے ھوۓ دولت مند کے بے ربط اور واھیات گفتگو کو اتنی اھمیت دے رھا ھے ؟؟ وآڈا کارڈ کے ذریعے حقیقی آزادی مارچ کو ناکام نہیں بنایا جاسکتا ! عمران خان آپ سرخرو ھونگے
10
19
84
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
آج کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو پھر گزارش کی قبائلی اضلاع کے رھنے والوں کو انٹرنیٹ سھولت تک رسائ کیلۓ ! عمران خان نے اپنے سیکرٹری اعظم خان کی ڈیوٹی لگائ کہ اگلے دو روز میں انٹرنیٹ کیلۓ میرے اعلانات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاۓ ! انشا اللہ
36
23
86
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
9 months
اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کے حیا سوز واقعات نہ صرف یہ کہ لمحہ فکریہ بلکہ انتہائ شرمناک ھیں جس نے پورے قوم کے سر ندامت سے جھکادے ھیں ! قوم کی بچیوں کے محفوظ مستقبل اور اس عظیم تاریخی جامعہ کے وقار کی بحالی کیلۓ منصفانہ تحقیقات اور ذمہ داران کو بے نقاب کرکے عبرتناک سزا دینی چاھۓ
3
31
82
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
8 months
یوم دفاع پاکستان کے تاریخی دن کے موقع پر قیام پاکستان سے لے کر آج کے دن تک وطن عزیز کے دفاع کرنے والے بہادر سپوت ، قوم و ملت کے فخر شہداء کے پاکیزہ خوں اور مطمئن روحوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ھیں ! آپ ھمارے محسن ھیں اور ھم آپ کے مقروض ! پاکستان زندہ باد ! پاک فوج پائندہ باد
0
14
84
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
سعودی حکومت نے پاکستان سے ڈائریکٹ فلایئٹس کی اجازت دیدی جولائق تعریف وتشکر ھےاورسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں ، وزٹ ویزہ رکھنے والوں اور عمرہ زائرین کیلۓ آسانی کا سبب بنے گاامید ھے کہ کرونا SOPs میں بتدریج نرمی کی جائیگی سعودی سفیر نواف سعید مالکی کے جاندار کردار کیلۓ ممنون ھیں
8
21
79
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
پاکستانی نژاد امریکن خاتون انیلا نے اسرائیل کے دورے کےحوالہ سے میرابھی ذکر کیا ھے! چند مہینے پہلے محترمہ نے کراچی سے ٹیلفون پر کراچی میں مذھبی ھم آھنگی پر کانفرنس کی دعوت دی جس پر میں نےاپنی مصروفیات کی وجہ سے شرکت سے معذرت کردی ! اسرائیل دورہ کا کوئ ذکرمیرےساتھ نہیں کیا گیا تھا
3
19
82
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
11 months
عرب لیگ جدہ کانفرنس میں شام کے صدر بشار الاسد کی شرکت اور سعودی ولی عہد کی جانب سے گرم جوشی سے استقبال اور ملاقات مستقبل قریب میں خطہ کے استحکام اور ترقی پر مثبت نقوش مرتب کرے گا ! ھم سعودی ولی عہھد پرنس محمد بن سلمان صاحب کےمدبرانہ سیاست اور مفاھمت کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں
1
15
76
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
4 years
سابقہ فاٹا کے بعداب صوبہ خیبر پختونخواہ کے ھر شہری کیلۓ کسی سیاسی ، لسانی ، مذھبی تفریق کے بغیرصحت کارڈ کااجرا!پاکستان کے تاریخ میں غریب پروری اور انسانی خدمت کی کوئ ایسی مثال موجود نہیں ! زندہ باد عمران خان ! وزیر اعلی محمود خان اور صوبائ حکومت کی کاوش اور پہل بھی قابل ستائش ھے
11
9
82
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
یوم عاشور کے مقدس دن کو حکومت اپنی طاقت کی بیجا استعمال کر رھی ھے ! شھباز گل کو سچ اور حق بولنے کی سزا دی جارھی ھے ! امپورٹڈ حکومت یزیدیت اور فسطائیت کا راستہ اپنا چکی ھے جو قطعی طور پر ناقابل قبول ھے
7
23
76
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
1 year
امپورٹڈ سرکار کے وزیر اعظم کے ایپیکس کمیٹی میں بلند وبالا تخیلاتی دعوے اور جھوٹ ومکر کے وعدے ! یہ لوگ دھشت گردی کو ڈالرز کے حصول اور اقتدار میں طول کیلۓ استعمال کرنا چاھتے ھیں ! اگر مخلص ھیں تو سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ سابقہ فاٹا کے رکے ھوۓ ترقیاتی فنڈز فوری طور پر جاری کریں
6
19
80
@NoorulhaqPir
pir noorulhaq qadri
2 years
کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی اور پاک فوج کے بہادر آفیسرز قومی خدمت کے بجا آوری کے دوران منزلت شھادت پر سرفراز ھو گۓ ھیں ! قومی المیہ ھے ! اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند فرماۓ اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فر��اۓ آمین یارب العالمین
10
19
77