@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
نومبر 1990 کو وزيرِاعظم کا حلف اُٹھايا تاہم وہ پانچ سالہ مدت پوری نہ کر سکے صدر نے انکو عہدے سے فارغ کر ديا عدالت اعظمی نے ايک آئينی مقدمے کے بعد انھيں دوبارہ ان کے عہدے پہ بحال تو کر ديا،ليکن ان کو جولائي 1993ء ميں صدر کے ساتھ اپنے عہدے سے استعفا دينا پڑا۔
Tweet media one
5
67
319

Replies

@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
نواز شریف 25 دسمبر 1949 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ والدہ شمیم اختر کا تعلق پلوامہ، والد میاں محمد شریف اننت ناگ کے صنعت کار تھے وہاں سے ہجرت کر کے جاتی عمرہ، امرتسر چلے گئے اور وہاں کاروبار شروع کیا۔ 1947ء میں امرتسر سے لاہور منتقل ہو گئے۔ اتفاق فونڈریز کے نام سے کاروبار شروع کیا
Tweet media one
158
686
2K
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
نواز شریف نے ابتدائی تعليم سينٹ اينتھنيز ہائی اسکول لاہور سے حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے گريجويشن کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1981ء ميں پنجاب کے وزيرِخزانہ بنے۔ وہ صوبے کے سالانہ ترقياتی پروگرام ميں ديہی ترقی کے حصے کو 70% تک لانے ميں کامياب ہوئے۔
Tweet media one
8
74
376
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
وہ کھيلوں کے وزير بھی رہے اور صوبے میں کھيلوں کی نئے سرے سے تنظيم کی۔ 1985 میں ہونے والے غیر جماعتی انتخابات ميں وہ قومی و صوبائی اسمبلی کی سيٹوں پہ بھاری اکثريت سے کامياب ہوئے۔ 9 اپريل 1985 کو انھوں نے پنجاب کے وزيرِاعلٰی کی حيثيت سے حلف اٹھايا۔ مری و کہوٹہ کو زبردست ترقی دی۔
Tweet media one
7
68
355
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
انہوں نے وزارت اعظمی کے دوران نجی شعبہ کے تعاون سے ملکی صنعت کو مضبوط بنایا۔ غازی بروتھا اور گوادر بندرگاہ جيسے منصوبے شروع کيے، سندھ کے بے زمین ہاريوں ميں زمينيں تقسیم کی گئیں۔ وسطی ایشیائی مسلم ممالک سے تعلقات مستحکم کیے گئے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کو ترقی دی گئی۔
Tweet media one
3
66
316
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
17فروری 1997کو الیکشن جیت کر دوسری بار وزیراعظم بنے۔ اس بار افغانستان کے بحران کے حل میں مختلف افغان دھڑوں سے"معاہدہ اسلام آباد" پہ دستخط کروائے۔ انکے دورحکومت کی اہم خوبی، پریسلر ترمیم کے تحت نافذ کی گئيں امریکی پابندیوں کے باوجود معاشی ترقی کا حصول تھی۔ پے اسکیل بھی ریوائز کئے۔
Tweet media one
4
64
301
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
اکتوبر 1999 میں نواز شریف نے اس وقت کے فوجی سربراہ پرویز مشرف کو ہٹا کر نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی کی کوشش کی۔ فوج کا کردار قومی سیاست میں کم کرنے کی یہ دیانتدارانہ کوشش انکے لیے آفت بن گئی اور ایک فوج بغاوت کے بعد انکی حکومت ختم کر دی گئ۔ ان پر طیارہ سازش کیس نامی مقدمہ بنا۔
Tweet media one
7
61
280
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
فوج کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد سعودی عرب چلے گئے۔ 2006 میں میثاق جمہوریت پر بےنظیر بھٹو سے مل کر دستخط کیے اور فوجی حکومت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 23اگست 2007کو عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انکی وطن واپسی پر حکومتی اعتراض رد کرتے ہوئے پورے خاندان کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔
Tweet media one
3
69
287
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
2013کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت حاصل کی۔ یوں تیسری بار وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اس دور حکومت کے دوران پاکستان نے بیمثال ترقی کی۔ 12000میگاواٹ بجلی بنانے کا ہدف حاصل کیا۔ پورے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا۔ میٹرو ٹرین و بسیں چلائیں، صنعتوں کو فروغ دیا
Tweet media one
2
70
302
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
سی پیک کا آغاز کیا جس میں چائنہ نے 63ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شروع کی۔ جنگی جہاز سازی شروع ہوئی۔ معیشت مضبوط کی۔ پھر اس وقت کے فوجی سربراہ نے عدلیہ کے ساتھ مل کر پراجیکٹ عمران لانچ کردیا۔ نواز شریف پانامہ کیس کی سماعت کے دوران اقامہ کی بنیاد پر 28 جولائی 2017 کو نااہل قرار پائے۔
Tweet media one
6
67
306
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
1988سے لے کر آجتک میری عملی زندگی میں سب سے زیادہ ملکی ترقی نوازشریف کے ادوار میں ہوئی۔ ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ملک دوبارہ ترقی کی منازل طے کرے گا نوازشریف زندہ باد
Tweet media one
21
85
480
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
4
18
112
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
1 year
میں نوجوان نسل کو بتانا چاہتا ہوں کہ ملکی ترقی میں نوازشریف کا کتنا اہم حصہ ہے۔ لوگ روزانہ نیازی کو ڈسکس کرتے ہیں ن لیگیو دیکھو نوازشریف پر تو پی ایچ ڈی ہونی چاہئیے۔ لوگوں کو نوازشریف کے کارنامے بتاؤ۔ شکریہ @Atifrauf79
21
61
293