@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
کس بات کا جشن کوفہ ایک بار پھر فتح ہوا. مصعب ابن زبیر تخت پر براجمان ہوا.اس کے سامنے مختار ثقفی کا سر کاٹ کر لایا گیا.اس نے فرمان جاری کیا کہ جشن مناؤ، دشمن اسلام مارا گیا. دربار میں بیٹھا ایک بوڑھا مسکرا دیا. مصعب نے دریافت کیا:بڈھے تو کیوں ہنستا ہے؟ 1/8
33
170
342

Replies

@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
بوڑھے نے کہا: ماضی یاد آگیا.حال سامنے ہے. مستقبل آدھا دکھائی دے رہا ہے. مصعب نے حکم دیا کہ تفصیل سے بتاؤ بوڑھے نے بولنا شروع کیا: یہی دربار تھا.عبیداللہ ابن زیاد تخت پر بیٹھا تھا. حسین ابن علیؓ کا سر لایا گیا.ابن زیاد نے کہا جشن مناؤ، دشمن اسلام مارا گیا. ہم نے جشن منایا. 2/8
1
20
68
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
ایک بار پھر یہی دربار تھاجس مختار ثقفی کا سر تیرے تخت کے نیچے پڑا ہے یہ اسی تخت پہ بیٹھا تھا.ابن زیاد کا سر کاٹ کر لایا گیا.مختار ثقفی نے فرمان جاری کیا جشن مناؤ،دشمن اسلام مارا گیا.ہم نے جشن منایا. آج وہی دربار ہے.تو تخت نشین ہے. مختار ثقفی کا سر لایا گیا ہے,تیرا حکم ہے 3/8
1
17
60
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
جشن مناؤ، دشمن اسلام مارا گیا. ہم آج بھی جشن منائیں گے. کل یہی دربار ہوگا،پتا نہیں کہ تخت پر کون بیٹھا ہوگا.لیکن اتنا پتہ ہے کہ سر تیرا ہوگا اور فرمان جاری کیا جائے گا، جشن مناؤ، دشمن اسلام مارا گیا اور ہم جشن منائیں گے. بوڑھے کی پیشگوئی کے عین مطابق 4/8
1
17
69
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
کوفہ کے دربار میں عبدالملک بن مروان کے سامنے مصعب بن زبیر کا سر پیش کیا گیا اس نے جشن منانے کا حکم دیا کسی نے بوڑھے کی بات کا ذکر کیا تو عبدالملک بن مروان نے فوراً دربار کی عمارت کو گرانے اور دربار کوفہ کے کسی دوسرے علاقے میں تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ 5/8
1
17
76
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
مجھے نہی پتہ ہے سیاسی ایوانوں میں کیا ہوتا ہے عدلیہ کے فیصلے کس طرح ہوتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کیا کردار ادا کرتی ہے ہاں اتنا یاد ہے کہ بھٹو گیا ہم نے جشن منایا بے نظیر حکومت گری ہم نےجشن منایا نواز شریف حکومت کا خاتمہ ہوا ہم نےجشن منایا نواز شریف، بے نظیر جلاوطن ہوئے جشن منایا 6/8
1
19
76
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
دونوں واپس آ گئے جشن منایا مشرف گیا جشن منایا گیلانی حکومت ختم ہوئ جشن منایا نواز شریف حکومت ختم ہوئ جشن منایا عمران کے جانے کا جشن منایا شہباز کے آنے کا جشن منایا اب اگلا جشن بھی ہوگا سب کو معلوم ہے اگلی بار کس کا سر ہو گا۔ لیکن یہ نہیں پتا کہ کیوں؟ 7/8
2
17
69
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
تو کیا ہم بحیثیت قوم چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں، صرف جشن مناتے رہیں گے کیا ہم سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اگر رکھتے ہیں تو سوچتے کیوں نہیں۔۔۔ اس قوم کو کسی عبدالملک کی تلاش ہے جو اس عمارت کو گرا کر نئی عمارت کی تعمیر کا حکم دے. 8/8
10
27
106
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
5
2
10
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
0
2
6
@barristerCheema
Barrister Usman Cheema
2 years
@Eng0096 بہت اعلیٰ اور سبق آموز تحریر۔ کاش کہ حکمران سبق سیکھیں اور عوام کو بھی شعور آئے کہ حکمرانوں کے آنے جانے پہ اندھوں کی طرح صرف جشن نہیں منانا بلکہ اچھے برے کی تمیز اور شعور رکھ کر فیصلہ کریں کہ جشن منانا ہے یا سوگ۔ اسوقت امیر تھے جو نامزد ہوتے تھے اور یہاں یہی عوام منتخب کرتی ہے؟
2
4
13
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
@barristerCheema بہت شکریہ جناب
0
1
4
@Liaquat54744460
Liaquatali
2 years
@Eng0096 @AmirHQureshi بھائی لوگ بہت ھی خوب زبردست بلکل سچ لکھا ھے آپ نے
1
1
5
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
0
0
0
@Wasi_600
چودھری باری
2 years
@Eng0096 پہلا قطرہ کون بنے گا۔ ہم یا ہماری آنیوالی نسل
1
3
2
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
@Wasi_600 فرض تو ہمارا ہی بنتا ہے
0
1
2
@mzshafique
M. 𝕏ubair 𝕏-
2 years
@Eng0096 زبردست تحریر
1
2
3
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
@mzshafique بہت شکریہ
0
0
1
@ArshadA47668552
Arshad Awan
2 years
@Eng0096 ایک بہترین مثال دی ہے جناب اور یہ ثابت ہوا کہ یہاں بائیس کروڑ کوفی بستے ہیں
1
1
2
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
@ArshadA47668552 شکریہ جناب
0
0
1
@SialPmln4
ممتاز احمد سیال
2 years
@Eng0096 لاجواب پیارے بھاٸی
1
1
2
@EngShahbazAhmad
Eng Shahbaz Babar ™
2 years
@SialPmln4 بہت شکریہ جناب
0
0
1